Skip to content
  • Wednesday, 22 April 2026
  • 2:59 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • شہباز شریف اور عاصم منیر کی بصیرت، پاکستان ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر توجہ کا مرکز

حالیہ پوسٹس

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
  • ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
تازہ ترین

شہباز شریف اور عاصم منیر کی بصیرت، پاکستان ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر توجہ کا مرکز

DAILY MITHAN Mar 25, 2026 0

[ad_1]

شہباز شریف اور عاصم منیر کی بصیرت، پاکستان ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر توجہ کا مرکز

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان مضبوط تعلق اس کوشش کا مرکزی عنصر ہے، جس میں سیاسی قیادت اور ادارہ جاتی قوت کا امتزاج نمایاں ہے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: ایک قابلِ ذکر سفارتی اور اسٹرٹیجک پیشرفت کے طور پر پاکستان ایک مرتبہ پھر عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے، اور کسی وقت میں تنہائی کا شکار سمجھا جانے والا یہ ملک اب علاقائی اور بین الاقوامی امور میں ایک کلیدی کردار کے حامل فریق بن کر سامنے آ رہا ہے۔

چند برس قبل، پاکستان کو سفارتی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے ساتھ تنہائی کا بھی سامنا تھا۔ آج اسی پاکستان کا نام دنیا کے انتہائی نازک اور وسیع اثرات کے حامل اس تنازع میں ممکنہ ثالث کے طور پر زیرِ بحث آ رہا ہے، جس کے اثرات سے دنیا کا تقریباً ہر فرد سامنا کر رہا ہے۔ 

جس وقت ایران جنگ کے اثرات سے پوری دنیا متاثر تھی اور اس کے فوری خاتمے کی کوئی امید نظر نہیں تھی، اس وقت پاکستان پیر کے روز عالمی خبروں کی زینت بنا، جب بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے ذرائع کے حوالے سے یہ خبر جاری کی کہ امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار پاکستان ادا کر رہا ہے۔ یہ تبدیلی محض اتفاق نہیں بلکہ ایک منظم حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے، جس میں سفارتی روابط کے فروغ اور سول و عسکری ہم آہنگی کو یکجا کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان مضبوط تعلق اس کوشش کا مرکزی عنصر ہے، جس میں سیاسی قیادت اور ادارہ جاتی قوت کا امتزاج نمایاں ہے۔ منگل کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیشکش کی کہ اسلام آباد کو امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کیلئے ممکنہ مقام کے طور پر دیکھا جائے۔ یہ اقدام امن و استحکام کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار ہے۔ 

وزیراعظم نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ پاکستان بامعنی اور حتمی مذاکرات کیلئے سہولت فراہم کرنے کیلئے تیار اور اس پر فخر محسوس کرتا ہے۔ اس بیان کے ساتھ انہوں نے بڑھتی عالمی غیر یقینی صورتحال کے دوران پاکستان کو ایک معتبر اور غیر جانبدار ثالث کے طور پر پیش کیا۔ اس کے فوراً بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہباز شریف کی اس پوسٹ کو ایکس پر دوبارہ شیئر کیا، جسے ایک محتاط تائید کے طور پر دیکھا گیا اور اس سے یہ امید پیدا ہوئی کہ جنگ کا خاتمہ جلد ممکن ہو سکتا ہے۔ یہ تمام پیش رفت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ پسِ پردہ سفارت کاری کے ذریعے واشنگٹن اور تہران کے درمیان پیغام رسانی میں پاکستان ایک خاموش لیکن اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

سعودی عرب، ترکیہ اور مصر جیسے ممالک کے ساتھ ہم آہنگی اسلام آباد کے بڑھتے سفارتی اثر و رسوخ کی غمازی کرتی ہے۔ وزیرِ اعظم، آرمی چیف اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، جو نائب وزیرِ اعظم بھی ہیں، متعلقہ عالمی فریقین سے مسلسل رابطوں میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ اس سفارتی بحالی کے پس منظر میں سول و عسکری سطح پر غیر معمولی ہم آہنگی کارفرما ہے۔ 

اعلیٰ حکام کے مطابق خلیجی بحران کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان مسلسل اور فوری رابطہ برقرار رہا، جیسا کہ گزشتہ سال مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران دیکھنے میں آیا تھا۔ یہ یکجہتی فیصلہ کن ثابت ہو رہی ہے، جیسا کہ بھارت کے ساتھ تصادم کے وقت ہوا تھا۔ علاقائی کشیدگی سے نمٹنے میں 

پاکستان کے طرزِ عمل کو بین الاقوامی سطح پر اس کی برداشت اور وضاحت کے باعث سراہا گیا۔ پاکستان نہ صرف کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے میں کامیاب رہا بلکہ اس نے خود کو ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست کے طور پر بھی پیش کیا جو مذاکرات کی حامی ہے، جسے دنیا کے بعض بااثر دارالحکومتوں، خصوصاً واشنگٹن، نے سراہا ہے۔ 

امریکا اور اسرائیل کی ایران کیخلاف جنگ حالیہ عرصے کے سنگین ترین تنازعات میں سے ایک ہے، جس کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہو رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں پاکستان کا کردار اپنی روایتی حدود سے بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔ 

چاہے جنوبی ایشیا ہو یا مشرقِ وسطیٰ، اسلام آباد کو اب ایک خاموش تماشائی کے بجائے ایک پل کا کردار ادا کرنے والے ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اور آج استحکام کی متلاشی دنیا میں پاکستان عالمی اسٹیج پر ایک بار پھر نمایاں ہو کر بین الاقوامی برادری کیلئے امید کی علامت بنتا دکھائی دے رہا ہے۔

[ad_2]

Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کا بعض نیٹو ممالک کو ایران جنگ میں حمایت نہ کرنے پر سزا دینے پر غور : امریکی جریدہ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
فلوریڈاکے گورنرنے ریاست میں شریعہ قانون اور دہشتگرد گروہوں پر پابندی لگادی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ میں خدا امریکا کی مددکررہا ہے، صدر ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ طاقتور حملے ہونگے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی عوام صرف آزادی چاہتے ہیں وہ تکلیف بھگتنے کیلئے بھی تیار ہیں: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھا کر اسپورٹس مین اسپرٹ کی مثال قائم کردی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
امریکا نے فیصلہ کن آپریشن کیا، ایران کو جنگ بندی کیلئے گڑگڑانا پڑا: امریکی وزیر جنگ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی، حزب اللہ رہنما کے بجائے اپنے ہی حامی کو ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر شدید حملے، 254 افراد جاں بحق، 1100 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
سیز فائرکی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثرکر رہی ہیں، تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
خیرپور میں منکی پاکس کی وبا کی وفاقی سطح پر تحقیقات، ماہرین کی ٹیم اسلام آباد سے روانہ
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے: ایرانی میڈیا
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا بھر میں ایرانی سفارتخانوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو مذاق میں اُڑا دیا، ٹوئٹس وائرل
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ بندی کیلئے امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈالا، ٹرمپ 21 مارچ سے جنگ بندی کے خواہاں تھے: برطانوی اخبار
DAILY MITHAN Apr 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026