بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے فٹ رہنے کے لیے اپنی روٹین میں بڑی تبدیلی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی فٹنس روٹین میں ایک اہم تبدیلی کی ہے اور اپنی نیند کے معمولات کو بہتر بنایا ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ نے بتایا کہ اب اپنی مشہور 4 گھنٹے کی نیند کی بجائے 5 سے 6 گھنٹے سوتا ہوں، زیادہ نیند سے پٹھوں کی بہتر بحالی ممکن ہے اور اس سے آپ کا دل کبھی نہیں تھکتا، جسم تھکن کے باوجود کام جاری رکھتا ہے۔
اداکار نے بتایا کہ کبھی کبھار جسم تھک جاتا ہے لیکن دل کبھی نہیں تھکتا، اسی جذبے سے وہ مسلسل کام کرتے رہتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ورزش کے بعد پٹھوں کی مرمت اور نشوونما کے لیے نیند نہایت ضروری ہے اور سب سے مؤثر پٹھوں کی بحالی گہری نیند کے دوران ہوتی ہے جس میں 7 سے 9 گھنٹے کی معیاری نیند اہم کردار ادا کرتی ہے۔

























Leave a Reply