شانگلہ میں مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے 3 قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوگئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ شانگلہ کی تحصیل الپوری میں پیش آیا جہاں اچانک آسمانی بجلی ایک مکان پر آگری۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں میاں، بیوی اور ایک بچہ شامل ہے، متاثرہ افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز کی جانب سے تینوں کی موت کی تصدیق کی گئی۔
واضح رہے سوات، شانگلہ اور بونیر میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے فلیش فلڈ کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔


























Leave a Reply