Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 12:53 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • سی پیک کے دوسرے مرحلے میں دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس طرز پرمعاملات طے کیے جائیں گے: وزیراعظم

حالیہ پوسٹس

  • ایپل کا رواں سال کا سستا ترین آئی فون 17 ای متعارف، قیمت اور فیچرز جانیں
  • امریکا کے پاس کن ہتھیاروں کا لامحدود ذخیرہ ہے؟ ٹرمپ نے بتادیا
  • کشیدہ صورتحال، پاکستان سے آج بھی مشرق وسطیٰ کے ممالک کی 116 پروازیں منسوخ
  • بہو ساس سے پوچھ کر آرام کرنے کیوں جائے؟ رابعہ انعم اور صبا فیصل آمنے سامنے آگئیں
  • مشرق وسطیٰ کی جنگ پھیلتی چلی جائیگی، پاکستانی قوم ہوشیار رہے: شیخ رشید
تازہ ترین

سی پیک کے دوسرے مرحلے میں دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس طرز پرمعاملات طے کیے جائیں گے: وزیراعظم

DAILY MITHAN Jul 22, 2025 0


سی پیک کے دوسرے مرحلے میں دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس طرز پرمعاملات طے کیے جائیں گے: وزیراعظم

سی پیک کی ترقی کے تناظر میں پاکستان میں چینی باشندوں کا تحفظ مزید اہمیت کا حامل ہے، ائیرپورٹس پر چینی باشندوں کی آمد و رفت سہولت کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات لیے جائیں: شہباز شریف— فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  سی پیک اب اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے اور دوسرے مرحلے میں دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس طرز پرمعاملات طے کیے جائیں گے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت ملک میں چینی باشندوں کی سکیورٹی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہیں چینی باشندوں کےلیے خصوصی سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو پورے ملک میں سکیورٹی انتظامات کےحوالے سے آگاہ کیا اور بتایاکہ دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر چینی باشندوں کی خصوصی سکیورٹی کے انتظامات نافذ العمل ہیں، وفاق اور تمام صوبے اس ضمن میں بھرپور تعاون کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پورے ملک میں سیف سٹی منصوبے زیرتعمیر ہیں، تمام نئے رہائشی منصوبوں میں سیف سٹی کے معیار کے کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ چین ہمارا دوست ملک ہے، چین کے ساتھ بھائی چارے پر مبنی ہمارے تاریخی تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، ملک بھر میں چینی باشندوں کی مؤثرسکیورٹی کیلئے متعدد اقدامات لیے جارہے ہیں، سیف سٹی منصوبے بڑھتی ہوئی استعداد کی بہترین مثال ہیں، پورے ملک میں عالمی معیارکے مطابق سیف سٹی منصوبے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ سی پیک پاکستان اور چین کا انتہائی اہم مشترکہ منصوبہ ہے، سی پیک اب اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے اور دوسرے مرحلے میں دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس طرز پرمعاملات طے کیے جائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ سی پیک کی ترقی کے تناظر میں پاکستان میں چینی باشندوں کا تحفظ مزید اہمیت کا حامل ہے، ہم ملک میں چینی برادری کیلئے ایک محفوظ اور کاروبار دوست ماحول تعمیر کررہے ہیں، پاکستانی معیشت میں چینی کمپنیوں کا اعتماد ہمارے معاشی مستقبل کیلئے انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ائیرپورٹس پر چینی باشندوں کی آمد و رفت سہولت کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات لیے جائیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ایپل کا رواں سال کا سستا ترین آئی فون 17 ای متعارف، قیمت اور فیچرز جانیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکا کے پاس کن ہتھیاروں کا لامحدود ذخیرہ ہے؟ ٹرمپ نے بتادیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
کشیدہ صورتحال، پاکستان سے آج بھی مشرق وسطیٰ کے ممالک کی 116 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
بہو ساس سے پوچھ کر آرام کرنے کیوں جائے؟ رابعہ انعم اور صبا فیصل آمنے سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
مشرق وسطیٰ کی جنگ پھیلتی چلی جائیگی، پاکستانی قوم ہوشیار رہے: شیخ رشید
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی حملے میں شہید 160 طالبات کی قبروں کی تصویر شئیر کردی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہونے پر علیم ڈار پی سی بی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایرانی پاسداران انقلاب کا نیتن یاہو کے دفتر پر حملہ، اسرائیل کی حملے کی تصدیق
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایران پر جنگ مسلط کی گئی، ایجنڈا اسرائیلی اثر کو پاکستان کی سرحد تک لانا ہے: وزیر دفاع
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
فرانس نے جوہری ہتھیاروں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک سے نکلنے کی ہدایت کردی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ نے ایران میں رجیم چینج کا پاگل پن ترک نہ کیا تو تیسری عالمی جنگ ہوگی: روس
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
فضائی حدود کی بندش، 3 غیر ملکی طیارے 28 فروری سے کراچی ائیرپورٹ کی پارکنگ میں موجود
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں غیر تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈز شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئے
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
اب کرنا کیا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ہم نے لمبی جنگ کی تیاری کر رکھی ہے، اپنی 6 ہزار سالہ تہذیب کا دفاع کریں گے، علی لاریجانی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
خامنہ ای کا قتل مذہبی جرم ہے، اسکے سنگین نتائج ہوں گے: وزیرخارجہ ایران
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکا کی ایران کیساتھ جنگ میں 6 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکی وزیر خارجہ کا انتباہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ ایران میں قیادت کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بعدکا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی میڈیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026