کراچی: سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا جبکہ کے الیکٹرک کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے۔
کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کا استعفیٰ بورڈ نے منظور کر لیا اور اس حوالے سے کے الیکٹرک کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے اور نئے سی ای او کا انتخاب 10 فروری کو ہو گا۔
دوسری جانب کے الیکٹرک مستعفی سی ای او مونس علوی کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ادارے کی بہتری ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے، یہ ایک منظم اور سوچا سمجھا فیصلہ ہے تاکہ کمپنی آگے بڑھتی رہے۔
مونس علوی نے اپنے بیان میں کہا کہ کےالیکٹرک کو نئے نظریے اور سوچ کی ضرورت ہے، نئے سی ای او کی تقرری کے بارے فیصلہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کریں گے، یہ مرحلہ جلد مکمل ہو گا اور نئے سی ای او کی تقرری احسن طریقے سے ہو جائےگی۔
مستعفی سی ای او کا کہنا ہے کہ نئے سی ای او کی آن بورڈنگ اور اختیارات کی ہموار منتقلی کے بعد کےالیکٹرک کو خیر آباد کہوں گا، کےالیکٹرک کی اصل روح اس کے ملازمین میں ہیں اور یہ بدستور برقرار ہے، کےالیکٹرک کی بنیاد بہت مضبوط ہے، اس کو مزید آگے لے جانے کا سفر جاری رہے گا۔


























Leave a Reply