سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ، عالمی قرض دہندگان سے رابطے کا فیصلہ


سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ، عالمی قرض دہندگان سے رابطے کا فیصلہ

حکومت نے نقصانات کا ایک ابتدائی تخمینہ تیار کیا تھا، جو وزیرِاعظم سیکرٹریٹ اور دورہ کرنے والے آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے ساتھ شیئر بھی کیا گیا۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: پاکستان نے باضابطہ طور پر بین الاقوامی قرض دہندگان عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، یورپی یونین اور اقوامِ متحدہ ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) سے رابطہ کیا ہے تاکہ 2025کے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا درست تخمینہ لگانے کے لیے “بعد از آفات ضروریات کا جائزہ” (Post-Disaster Needs Assessment – PDNA) کرایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ حکومت پاکستان نے ان بین الاقوامی اداروں کو باضابطہ طور پر خط لکھا ہے جس میں 2025 کے سیلاب سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات کا جامع تخمینہ لگانے کی درخواست کی گئی ہے۔

اگرچہ حکومت نے نقصانات کا ایک ابتدائی تخمینہ تیار کیا تھا، جو وزیرِاعظم سیکرٹریٹ اور دورہ کرنے والے آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے ساتھ شیئر بھی کیا گیا، لیکن اس یکطرفہ تخمینے پر تنقید کی گئی کیونکہ اس میں بعض غلطیاں موجود تھیں۔

مثال کے طور پر، 2025 کے تازہ ترین سیلابوں نے بلوچستان میں کوئی نقصان نہیں پہنچایا، لیکن ابتدائی رپورٹ میں بلوچستان میں نقصانات دکھائے گئے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *