سیلابی ریلا دادو میں تباہی مچانےکے بعد لاڑکانہ سیہون بچاؤ بند سے ٹکراگیا، دیہات و سڑکیں زیرِ آب


سیلابی ریلا دادو میں تباہی مچانےکے بعد لاڑکانہ سیہون بچاؤ بند سے ٹکراگیا، دیہات و سڑکیں زیرِ آب

فوٹو: فائل

سندھ کے ضلع دادو میں سیلاب سے متاثرہ دیہات کی تعداد 50 ہوگئی جبکہ دادو کی تحصیل میہڑ سے آنے والا سیلابی ریلا لاڑکانہ کے سیہون بچاؤ بند سے ٹکرا گیا ۔

سیلابی ریلا ٹکرانے سے 3 دیہات اور رابطہ سڑکيں زیرِ آب گئیں، کچےکے علاقے نئوں گوٹھ میں پانی داخل ہوگیا۔ بنیادی صحت مرکز بھی پانی میں ڈوب گیا۔

نوشہرو فیروز میں بھی لوپ بند میں شگاف پڑ گیا جس کے باعث بکھری کے قریبی گاؤں زیرِ آب آگئے جبکہ اس حوالے سے سندھ کے وزیر آب پاشی جام خان شورو کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں بکھری کے قریب بند مکمل طور پر محفوظ ہے ، کہیں شگاف نہیں پڑ ا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ ایک لاکھ 85 ہزار 550 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرچکے ہیں، متاثرہ افراد کے ساتھ ساتھ ان کی املاک اور مویشیوں کو بچانا بھی اولین ترجیح ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *