Skip to content
  • Thursday, 16 April 2026
  • 8:45 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • سیاسی بحران سے نکالنےکیلئے مفاہمت کی ضرورت ہوگی، اسکی کامیابی کیلئے سیاسی انتہاپسندی کو چھوڑنا ہوگا: بلاول

حالیہ پوسٹس

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
  • ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
تازہ ترین

سیاسی بحران سے نکالنےکیلئے مفاہمت کی ضرورت ہوگی، اسکی کامیابی کیلئے سیاسی انتہاپسندی کو چھوڑنا ہوگا: بلاول

DAILY MITHAN Dec 27, 2025 0

[ad_1]

سیاسی بحران سے نکالنےکیلئے مفاہمت کی ضرورت ہوگی، اسکی کامیابی کیلئے سیاسی انتہاپسندی کو چھوڑنا ہوگا: بلاول

9 مئی جیسے حملے اور اداروں کو گالیاں دینا یہ سیاست کے دائرے میں نہیں ہوتے، بلاول، فوٹو: اسکرین شاٹ

چیئرمین  پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ سب کو مل کر پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنا ہے،  سیاسی  اور  معاشی بحران ساتھ ساتھ چلتا ہے، ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے آج نہیں توکل، کل نہیں تو   پرسوں مفاہمت کی ضرورت ہوگی، 9 مئی جیسے حملے  اور  اداروں کو گالیاں دینا یہ سیاست کے دائرے میں نہیں ہوتے۔

بینظیر بھٹو شہید کی اٹھارھویں برسی پر گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ  بینظیربھٹوکا  آخری پیغام مفاہمت کا تھا، بینظیربھٹو  نے اپنی آخری کتاب بھی مفاہمت پرلکھی تھی، ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کےلیے آج نہیں توکل، کل نہیں تو پرسوں مفاہمت کی ضرورت ہوگی، مفاہمت کو کامیاب ہونے کےلیےسیاسی جماعتوں اور  سیاسی قیادت کو  سیاسی انتہاپسندی کو چھوڑنا پڑےگا، سیاسی کارکنوں کو سیاست کو  واپس سیاست کے دائرے  میں لےکر آنا پڑےگا۔

بلاول کا کہنا تھا کہ 9 مئی جیسے حملے اور اداروں کو گالیاں دینا یہ سیاست کے دائرے میں نہیں ہوتے، اگرنیب مجھے نوٹس دے یا صدر زرداری کو گرفتارکرے  اور آپ کو کہتا کہ دفاعی تنصیبات پرحملہ کردیں تو پیپلزپارٹی کےساتھ رویہ سخت ہوتا یا نہیں؟ ذوالفقار علی بھٹو کوپھانسی دی گئی ہم نے سیاسی اختلاف کیا، مقابلہ کیا اورکامیاب بھی ہوئے، بینظیر بھٹو پرکیا کیا مظالم نہیں ڈھائے گئے، ہم نے سیاست کے دائرے میں رہتے ہوئے مقابلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  اگر بینظیر چاہتیں کہ ان کے سر لے آئیں جنہوں نے بھٹو کو  پھانسی پر چڑھایا تو آپ کیا کرتے؟ یہ ہماری سیاست نہیں رہی، اس قسم کی سیاست سے پاکستان  اور عوام کو نقصان  ہوتا ہے، اس قسم کی سیاست سے اپنی ہی سیاسی جماعت کے کارکنوں کا نقصان ہوتا ہے، بینظیربھٹو  نے اس قسم کی سیاسی انتہاپسندی کو  ردکیا،  بینظیربھٹو کی شہادت ہوئی تو پورے پاکستان میں آگ لگی ہوئی تھی، کونے کونے سے نہ کھپے کے نعرے لگ  رہے تھے لیکن  آصف زرداری  نے فیصلہ کیا کہ سیاست کے دائرے میں رہ کر مقابلہ کرنا ہے، آصف زرداری نے پاکستان کھپےکا نعرہ لگا کر وفاق کو بچایا، جمہوریت  اورکارکنوں کو بچایا اور آخرکار آمرکو بھی بھگایا۔

انہوں نے کہا کہ  آج کل کی سیاست کا جو  رخ ہوچکا ہے اس میں عوام کا فائدہ نہیں ملک کا نقصان ہو رہا ہے، ہماری سیاسی تقسیم  میں ہماری سیاست، جمہوریت، معیشت  اور قومی سلامتی کو نقصان ہو رہا ہے، پاکستان کو  سیاسی بحران سے نکالنا ہے تاکہ ہم معاشی بحران سے نکل سکیں، اگر مشکلات کا حل نکالنا ہے تو آج نہیں توکل سیاسی قوتوں کو  سیاسی راستہ نکالنا پڑےگا، اپوزیشن جماعتیں ذمہ داری سے سیاست کریں، حکومتی جماعتوں کو ملکی مفاد  میں سوچنا چاہیے  اور اس کے مطابق کردار  ادا کریں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ  ملک کو  سیاسی تقسیم  سے نکالنےکے لیے سیاسی جماعتوں  میں کسی ایک  فرد  پربھروسہ ہے تو  وہ آصف  زرداری ہیں، ایک فرد امید ہے جو پاکستان کی سیاست  سے سیاسی تقسیم کو ختم کرسکتا ہے، ایک شخص ہے جو مفاہمت کا بادشاہ ہے اور  وہ پاکستان کو اس مشکل سے نکال سکتا ہے، یہ کیسے ہونا اور  کب ہونا ہے یہ تو ہمارے بڑے ہی فیصلے کریں گے، ہم تجویز ہی دے سکتے ہیں، ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا تاکہ ہم صحیح معنوں میں پاکستان کی خدمت کرسکیں، پاکستان کو متحد کرسکیں جیسے مئی کی جنگ کے دوران پاکستان ایک ہوا  اوربھارت کو جواب دیا اور تاریخی جواب دیا۔

بلاول کا کہنا تھا کہ سندھ کےاسپتالوں میں دیگر صوبوں کے عوام کا  بھی مفت علاج ہوتا ہے، سیلاب متاثرین سے متعلق وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کی تجویز پرعمل کیا، وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ، انہوں نے زرعی ایمرجنسی کا اعلان کیا، زرعی ایمرجنسی کے بعد  وزیراعلیٰ سندھ نے کسانوں کو ریلیف دیا، حکومت کی ذمہ داری عوام کی مشکلات کم کرنا ہوتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قاتلوں اور دہشت گردوں کے لیے بڑا جواب آج کا جلسہ ہے، مئی میں ہماری افواج نے بھارت کو شکست دی، بھارت کےخلاف جیت پورے پاکستان کی جیت ہے، ہمارے فیلڈ مارشل کا نام سن کرہی مودی چھپ جاتاہے، صدر زرداری ہی تھے جنہوں نے چین سے وہ  جہاز  منگوائے جس کے ذریعے بھارت کے 6 جہاز گرائےگئے۔

[ad_2]

Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کا بعض نیٹو ممالک کو ایران جنگ میں حمایت نہ کرنے پر سزا دینے پر غور : امریکی جریدہ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
فلوریڈاکے گورنرنے ریاست میں شریعہ قانون اور دہشتگرد گروہوں پر پابندی لگادی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ میں خدا امریکا کی مددکررہا ہے، صدر ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ طاقتور حملے ہونگے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی عوام صرف آزادی چاہتے ہیں وہ تکلیف بھگتنے کیلئے بھی تیار ہیں: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھا کر اسپورٹس مین اسپرٹ کی مثال قائم کردی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
امریکا نے فیصلہ کن آپریشن کیا، ایران کو جنگ بندی کیلئے گڑگڑانا پڑا: امریکی وزیر جنگ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی، حزب اللہ رہنما کے بجائے اپنے ہی حامی کو ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر شدید حملے، 254 افراد جاں بحق، 1100 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
سیز فائرکی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثرکر رہی ہیں، تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
خیرپور میں منکی پاکس کی وبا کی وفاقی سطح پر تحقیقات، ماہرین کی ٹیم اسلام آباد سے روانہ
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے: ایرانی میڈیا
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا بھر میں ایرانی سفارتخانوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو مذاق میں اُڑا دیا، ٹوئٹس وائرل
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ بندی کیلئے امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈالا، ٹرمپ 21 مارچ سے جنگ بندی کے خواہاں تھے: برطانوی اخبار
DAILY MITHAN Apr 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026