سہیل آفریدی جس کام کیلئے آئے ہیں وہ کام کرنے سے پہلے فارغ ہو جائیں گے: طلال چوہدری


وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی جس کام کے لیے آئے ہیں وہ کام کرنے سے پہلے فارغ ہو جائیں گے۔

طلال چوہدری نےجیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سہیل آفریدی نہ صرف خود جائیں گے بلکہ پی ٹی آئی کو بھی ساتھ لے کر جائیں گے۔

طلال چوہدری نے حکومت کی جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بنی گالا منتقل کرنے کی ڈیل کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی۔

 طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دن کے اجالے میں لکھ کر دیں کہ وہ بنی گالا یا نتھیا گلی منتقل ہونا چاہتے ہیں تو غور کریں گے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ ریاست کے لیے ان کی ساری بلیک میلنگ ایک ڈیل کی خاطر ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *