[ad_1]
سپارکو نے اسپیس فار کلائمیٹ اقدام کا آغاز کردیا جو خلائی ٹیکنالوجی سےموسمیاتی مزاحمت مضبوط بنانےکاعزم ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس اقدام کا مرکز جیو اےآئی پر مبنی کلائمیٹ آبزرویٹری ہے جو جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر قائم کیاگیا ہے۔
یہ پلیٹ فارم سیٹلائٹ ڈیٹا، جغرافیائی تجزیات اورماڈلنگ کویکجا کرکےقابلِ عمل معلومات فراہم کرتاہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ پلیٹ فارم فضائی آلودگی، ایرو سولز، سلفر آکسائیڈ، نائٹروجن آکسائیڈ اورگرین ہاؤس گیسزکی نگرانی کرتاہے جبکہ کاربن ڈائی آکسائیڈ، میتھین، جنگلات، گلیشیئرز، ساحلی نظام، دریاؤں اور زمین کے استعمال پرنظررکھتاہے۔
یہ نظام سیلاب، خشک سالی، ہیٹ ویوز، سمندری سطح میں اضافہ اور گلیشیئرپھٹنے جیسے خطرات کو مانیٹرکرتاہے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ خلائی اور زمینی ڈیٹا کے امتزاج سے پالیسی سازوں، محققین اور عوام کو مؤثر رہنمائی فراہم کی جاتی ہے، اسپیس فار کلائمیٹ اقدام شواہد پر مبنی پالیسی سازی اورپائیدارترقی کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا جبکہ یہ اقدام عالمی کوششوں کےمطابق پاکستان کے موسمیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرےگا۔
[ad_2]
Source link


























Leave a Reply