Skip to content
  • Friday, 30 January 2026
  • 11:07 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • سونے کی قیمت، تاریخ کا سفر…!

حالیہ پوسٹس

  • بھارت کی فضائی آلودگی نے کھلاڑیوں کو ماسک پہن کر کھیلنے پر مجبور کر دیا
  • بیٹے میں کینسر کی تشخیص نے میری دنیا پلٹ کر رکھ دی تھی: عمران ہاشمی
  • بار بار سانحات، وجہ غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف فوجداری قوانین نظر انداز کرنا
  • میانوالی میں سی ٹی ڈی کا چھاپہ، 6 خطرناک دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • ‘برسوں سے اس گھڑی کا انتظار تھا’، گلوکار عالمگیر پاکستان بنگلادیش تعلقات کی بحالی پر خوش
Headline تازہ ترین

سونے کی قیمت، تاریخ کا سفر…!

DAILY MITHAN Jan 30, 2026 0


پاکستان میں اس وقت سونے کی قیمت پانچ لاکھ بتیس ہزار روپے سے تجاوز کرنے کی خبروں نے ہر ایک کو حیران کردیا ہے، یوں تو سونے کی قیمتوں میں عالمی وباء کورونا کے بعد مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے لیکن قیمتوں میں اتنی تیزی سے اتنا زیادہ چڑھاؤ بہت سے سوالات کو جنم دے رہا ہے کہ کیا سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی حالات ہیں یا ہماری دگرگوں معیشت؟ کیا لوگوں کا بھروسہ کاغذی کرنسی سے اُٹھ گیا ہے اور وہ سونے کی سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں؟

 کیا سونے کی بہت زیادہ طلب نے سونے کی قدر کو پر لگا دیے ہیں؟ میں سمجھتا ہوں کہ تاریخی طور پر سونا ہمیشہ سے ایک ایسی قیمتی ترین منفرد دھات کا درجہ رکھتا ہے جس کی قدر صرف مال و دولت کی وجہ سے نہیں بلکہ اس کی ثقافتی، مذہبی اور سماجی اہمیت کی وجہ سے بھی کی جاتی ہے۔ زمانہ قدیم سے انسان کی جستجو کا مرکز سونے کے ذخائر پر دسترس، سونے کی کانوں کی دریافت اورکیمیائی عمل کی بدولت سونا تیار کرنا رہا ہے، مختلف قدیم حکمرانوں کی شان و شوکت برقرار رکھنے میں شاہی خزانے میں سونے کی موجودگی کا کلیدی کردار رہا ہے۔ آج ہم جس خطے میں بستے ہیں اسے کبھی سونے کی چڑیا کہا جاتا تھا،مختلف راجواڑوں میں بکھرے ہندوستان کے راجا اپنی ریاستوں میں قائم مندروں کو سونے کی وافر مقدار عطیہ کیا کرتے تھے جبکہ عام آدمی یعنی پرجا کی جانب سے سونے کے چڑھاوے الگ ہوتے تھے۔

 اس زمانے میں مقدس مورتیوں پر سونے کی تہہ ،سونے کےبڑے تخت و تاج، زیورات اور ہار،مندروں کے سنہرے گنبد، دروازے اور ستونوں کی آرائش ،نذرانے، چڑھاوے، سونے کے سکے اور سونے کے برتن ایک عام بات تھی، اس حوالے سے بحیرہ عرب کے ساحل پر واقع گجرات کا سومنات مندر اپنی بے پناہ دولت کی بناء پر جانا جاتا تھا، اس عظیم الشان مندر میں صدیوں سےسونے کے بہت زیادہ وسیع خزانے جمع ہوچکے تھے، تاہم آج سے پورے ایک ہزار سال قبل جنوری 1026ء میں جب پڑوسی ملک کے حکمران نے حملہ کیا تو اندرونی عدم استحکام اور کمزور دفاع کی وجہ سے سومنات مندر میں موجود سونے کے وسیع ذخائر فاتح حکمران کے خزانے کا حصہ بن گئے۔آج بھی جنوبی ہندوستان کے مندروں، خصوصاً تامل ناڈو، کیرالہ اور آندھرا پردیش میں ایسے مندر موجود ہیں جہاں سونے سے مزین مورتیوں اور خزانے کے شواہد ملتے ہیں۔

مغل دورِ حکومت میں ہندوستان میں سونے کی فراوانی بیرونی دنیا کیلئے اپنی مثال آپ تھی، بادشاہ کو سونے میں تول کر سونا غریبوں میں تقسیم کیا جاتا تھا، شادی بیاہ جیسےخوشی کے مواقع پر سونے کا استعمال معاشرے میں عام تھا،ہندوستان میں انگریز سامراج کی آمد کے موقع پر سونے اور چاندی کے سکے رائج تھے،دولت کی بنیاد حقیقی دھات پر استوارتھی ،تاہم ایسٹ انڈیا کمپنی نے اقتدار مضبوط ہونے کے بعد کاغذی نوٹ متعارف کرائے، مقامی کسانوں، مزدوروں، تاجروں اور نوکری پیشہ افراد کو انکی محنت کا معاوضہ کاغذی نوٹ کی صورت میں ملنے لگا جبکہ اصل سونا حکومتی کنٹرول میں آکر انگلستان منتقل ہوتا رہا، ہندوستانیوں کو یقین دہانی کرائی گئی کہ یہ کاغذ کے ٹکڑے سونے کے برابراہمیت رکھتے ہیں اور حکومت حاملِ ہذا کو مطالبے پر ادا کرنے کی پابند ہے، تاہم عملی طور پر ایسا کبھی ممکن نہیں ہوسکا، کہا جاتا ہے کہ جب انگریز ہندوستان آیا تو یہاں ہر طرف سونا تھا لیکن کاغذی نوٹ نہیں تھا لیکن جب انگریز یہاں سے گیا تو یہاں کاغذی نوٹ تھا لیکن سونا کہیں نہیں تھا۔

 قیام پاکستان کے وقت سونے کی قیمت تقریباً 57 سے 60 روپے فی تولہ تھی، سونا عام آدمی کی دسترس میں تھا، مشرقی پاکستان کی علیحدگی سے قبل سونے کی قیمت 1970 تک 180 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی، تاہم اگلے برسوں میں سونے کی قیمت اتنی تیزی سے بڑھنے لگی کہ 198 0میں سونا دو ہزار روپے فی تولہ تک جا پہنچا، نئی صدی کے آغاز پر پاکستان میں سونا آٹھ ہزار روپے تولہ تھا جو 2020 میں عالمی وبا کورونا کے پھوٹنے تک ایک لاکھ روپے فی تولہ ہوچکا تھا، آج کورونا کے چھ سال بعد سونے کی قیمت ساڑھے پانچ لاکھ روپے فی تولہ کی حد بھی کراس کرچکی ہے اور مزید آگے بڑھنے کیلئے پر تول رہی ہے،یوں آزادی کے بعد 1947 سے اب تک پاکستان میں سونے کی قیمت میں 6,500 گنا سے زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔ 

تاہم سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ صرف پاکستان تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت پانچ ہزار دوسوڈالر فی اونس سے بھی اوپر جا پہنچی ہے، پاکستانی سکہ رائج الوقت کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت تقریباََ ساڑھے انیس سوڈالربنتی ہےجسکی وجہ سےپاکستان میں سونا ساڑھے پانچ لاکھ روپے فی تولہ سے بھی اوپر جانے کے خدشات ہیں،اسی طرح متحدہ عرب امارات ، بھارت ، تھائی لینڈ سمیت متعدد ممالک میں سونے کی قیمتوں میں ردوبدل کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔تاریخ کا مطالعہ بتلاتا ہے کہ جب کبھی ملکی معیشت غیر مستحکم ہوتی ہے یا عالمی حالات کشیدہ ہوتے ہیں تو سونے کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے، لوگ کاغذی کرنسی کا بھروسہ اُٹھ جانے کے باعث سونے کی خریداری تیز کردیتے ہیں اور پھر سونے کی طلب میں اضافہ اسکی قیمت بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔

تاریخ ہمیں یہ بھی سکھاتی ہے کہ چاہے قدیم ریاستیں ہوں یا جدید عالمی معیشت ، سونے کی قیمتوں میں تبدیلی امن و استحکام کا عکس ہوتی ہے،میری نظر میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر کو سب سے زیادہ متاثر کرنے والے عوامل عالمی کشیدگی ،علاقائی جنگیں اورسرحدی تنازعات ہیں ،ستر کی دہائی میں تیل کا عالمی بحران، نئی صدی کے آغاز پر دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ، دوہزار بیس میں کورونا اور آجکل عالمی منظرنامے پر تیزی سےبدلتی غیریقینی صورتحال سونے کی قیمت میں اضافے کا باعث ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا بھر کے امن پسند حلقے آگے بڑھیں اور عالمی تنازعات کے دیرپا حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
بھارت کی فضائی آلودگی نے کھلاڑیوں کو ماسک پہن کر کھیلنے پر مجبور کر دیا
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
Headline تازہ ترین
بیٹے میں کینسر کی تشخیص نے میری دنیا پلٹ کر رکھ دی تھی: عمران ہاشمی
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
Headline تازہ ترین
بار بار سانحات، وجہ غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف فوجداری قوانین نظر انداز کرنا
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
تازہ ترین
میانوالی میں سی ٹی ڈی کا چھاپہ، 6 خطرناک دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
Headline تازہ ترین
‘برسوں سے اس گھڑی کا انتظار تھا’، گلوکار عالمگیر پاکستان بنگلادیش تعلقات کی بحالی پر خوش
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
تازہ ترین
امریکا ایران مخاصمت، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
Headline تازہ ترین
فائر بریگیڈ زبوں حالی کا شکار، ریسکیو 1122 جدید کنٹرول روم کے باوجود فائر ٹینڈرز اور اسٹیشنز سے محروم
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
تازہ ترین
امریکی اڈے ہمارے میزائلوں کی رینج میں ہیں، حملہ ہوا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
تازہ ترین
ایران کی جانب بحری بیڑہ روانہ کیا لیکن استعمال نہ کرنا بہتر ہوگا: ٹرمپ
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
تازہ ترین
پانی کی فراہمی میں تاخیر، فائر فائٹرز کے پاس مناسب آلات نہیں تھے، رپورٹ میں انکشافات
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
تازہ ترین
اڈیالہ کا قیدی سزا پوری کرکے ہی آزاد ہوگا: فیصل کریم کنڈی
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
تازہ ترین
ایران کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی توقعات کے مطابق عمل کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیردفاع
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
Headline تازہ ترین
کیماڑی میں گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، بچے سمیت 3 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
Headline تازہ ترین
سابق آسٹریلوی کپتان ٹِم پین سیالکوٹ اسٹالینز کے ہیڈ کوچ مقرر
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
Headline تازہ ترین
غلام احمد بلور نے پارلیمانی سیاست کو خیربادکہہ دیا
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
Headline تازہ ترین
14سال بعد بنگلادیش کی قومی ائیرلائن کی پرواز کراچی ائیرپورٹ پر لینڈکرگئی
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان اور چین نے سی پیک کو افغانستان تک پھیلانےکا فیصلہ کیا ہے، حکام دفتر خارجہ
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
Headline تازہ ترین
جیل میں عمران خان کی مختلف بیماریوں کا علاج ہوتا رہا ہے، اسپتال لیجانا نان ایشوہے: بیرسٹرعقیل ملک
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
تازہ ترین
ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمُز میں بحری مشقوں کا اعلان
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
Headline تازہ ترین
یورپ پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دیکر بڑی غلطی کر رہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ
DAILY MITHAN Jan 29, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاک افغان سرحد کی بندش، پختونخوا کو 7 ماہ میں 4 ارب روپے کا نقصان
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
پاکستان
2029 تک 60 ارب ڈالرز کی برآمدات کا ہدف ہے، احسن اقبال
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
پاکستان
ایران پر حملہ پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور ہوگا: ایرانی سفیر
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
پاکستان
خاتون اور بچی کے سیوریج ہول میں گرنے کا واقعہ، مقامی انتظامیہ کی بے حسی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Jan 29, 2026