سندھ کی تقسیم ناممکن ہے، سندھ کوئی کیک نہیں کہ اس کو بانٹ دیا جائے: شرجیل میمن


سندھ کی تقسیم ناممکن ہے، سندھ کوئی کیک نہیں کہ اس کو بانٹ دیا جائے: شرجیل میمن

فوٹو: فائل

سینئر  وزیرسندھ شرجیل  انعام میمن کا کہنا ہےکہ سندھ کی تقسیم  مشکل نہیں نا ممکن ہے ، سندھ کوئی کیک نہیں ہےکہ اس کو  بانٹ  دیا  جائے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ صوبہ توڑنے کی باتیں فضول ہیں، سندھ کی تقسیم ممکن نہیں ہے، 27 ویں ترمیم کے ایجنڈے میں بلدیات کا ذکر تھا ہی نہیں، بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ میں 27 ویں ترمیم کے نکات بیان کیے۔

ایم کیو ایم  رہنما مصطفیٰ کمال کو  جواب  دیتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا  تھا کہ  بانی ایم کیو ایم کے  پیروکار ان کی طرح ملک کو توڑنے کی باتیں کریں گے، متحدہ اپنی مردہ سیاست میں جان ڈالنا چاہتی ہے، ایم کیو ایم چاہتی ہےکہ ہم جذباتی جواب دیں اور  وہ سیاست کریں ، وہ ہر وقت اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی باتیں ایک کان سے سنیں دوسرے سے نکال دیں، ایم کیو ایم کی سیاست کے تمام ہتھکنڈے ختم ہوچکے، ایم کیو ایم مثبت سیاست کرے ہم ان کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  یہ جن بلدیاتی انتخابات کا ذکر کر رہے ہیں، انہوں نے زمینی حقائق دیکھ کر بائیکاٹ کیا، انہیں پتا تھا بلدیاتی انتخاب لڑیں گے تو شکست ہوگی۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ آئینی عدالتوں کا ذکر میثاق جمہوریت میں بھی تھا،کوئی مقدس گائے نہیں ہے،  پیپلزپارٹی نےکوئی شق چھپ کر تسلیم نہیں کی۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *