سندھ حکومت نے 2 فروری سے تصدیق شدہ کسانوں کو یوریا کھاد کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر زراعت کا کہنا ہے کہ یوریا کھاد کی سبسڈی کے لیے 12 ارب روپے سے زائد رقم جاری کردی ہے ، 2 لاکھ 12 ہزار 171 کسانوں کی فہرست سندھ بینک کو ارسال کر دی ہے۔
وزیرزراعت کے مطابق تصدیق شدہ کسان فی ایکڑ 8 ہزار روپے یوریا سبسڈی وصول کرسکتے ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر گندم کے کاشت کاروں کو سبسڈی کی رقم فراہم کی جارہی ہے ۔
صوبائی وزیر زراعت نے بتایا کہ تصدیق شدہ کسان پیر سے سندھ بینک اور متعلقہ بینک سے رقم وصول کر سکتے ہیں۔


























Leave a Reply