اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات 30 منٹ سے زائد جاری رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سلمان اکرم راجہ نے چیف جسٹس کو پی ٹی آئی کے تحفظات کے بارے میں آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمرا خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کرانے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور سلمان اکرم راجہ سپریم کورٹ پہنچے۔
جہاں سلمان اکرم راجہ اور لطیف کھوسہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ اور اٹارنی جنرل سے بھی ملاقات کی۔
میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا بات آپریشن اور اڈیالہ سے پمز لانے تک پہنچ گئی اور بتایا تک نہیں گیا، پمز اسپتال میں کوئی ریٹینا اسپیشلسٹ ہے ہی نہیں یہاں بیٹھ کر چیف جسٹس پاکستان کا انتظار کریں گے۔


























Leave a Reply