سفارتی تعلقات بڑھانے کو تیار ہیں، افغانستان اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے: اسحاق ڈار


سفارتی تعلقات بڑھانے کو تیار ہیں، افغانستان اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے: اسحاق ڈار

فوٹو: فائل

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے ، ’سفارتی تعلقات بڑھانے کو تیار ہیں‘۔ 

ایک سوال پر اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان سے تعلقات میں بہتری کی تجویز چین نے دی تھی، 19 اپریل کے دورے میں بھی افغانستان سے کہا تھا اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے، اب اُن کی طرف سے مثبت پیش رفت ہورہی ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اصولی طور پر افغانستان اور پاکستان نے ایک دوسرے کے ملک میں سفیر بھیجنے پراتفاق کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو پیغام ہے کہ ’عزت اسی میں ہے کہ ہم سے صلح کرلے‘،  پہلگام واقعے پر ہاتھ صاف نہ ہوتے تو تحقیقات کروانے کی پیشکش نہ کرتے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *