Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 9:31 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • سرکاری کمپنیوں کے قانون کا بدترین غلط استعمال، قومی خزانے کو اربوں کا نقصان

حالیہ پوسٹس

  • کراچی میں غیر تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈز شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئے
  • اب کرنا کیا ہے؟
  • پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
  • ہم نے لمبی جنگ کی تیاری کر رکھی ہے، اپنی 6 ہزار سالہ تہذیب کا دفاع کریں گے، علی لاریجانی
  • خامنہ ای کا قتل مذہبی جرم ہے، اسکے سنگین نتائج ہوں گے: وزیرخارجہ ایران
پاکستان

سرکاری کمپنیوں کے قانون کا بدترین غلط استعمال، قومی خزانے کو اربوں کا نقصان

DAILY MITHAN Aug 30, 2025 0


سرکاری کمپنیوں کے قانون کا بدترین غلط استعمال، قومی خزانے کو اربوں کا نقصان

افسوسناک امر یہ ہے کہ جن اداروں کی نگرانی کیلئے یہ ایکٹ بنایا گیا تھا، ان کے سب سے بڑے ریگولیٹر نے بھی اپنے ہی سربراہان کو نوازنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ فوٹو فائل

اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈکٹیشن پر بنائے گئے اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز (ایس او ایز) ایکٹ 2023ء کا بدترین غلط استعمال ہو رہا ہے اور سرکاری کمپنیوں کے سربراہان اپنی تنخواہوں اور مراعات میں کئی گنا اضافہ کرتے رہے ہیں جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے حالانکہ اس ایکٹ کا بنیادی مقصد خسارے کا شکار سرکاری کمپنیوں میں اصلاحات لانا تھا۔ 

باخبر سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ’’دی نیوز‘‘ میں اس حوالے سے شائع ہونے والی حالیہ رپورٹ کے بعد مزید معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔ 

دی نیوز نے اپنی خبر میں یہ انکشاف کیا تھا کہ ایک عام سرکاری کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر نے اس قانون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کس طرح کروڑوں روپے کی دولت جمع کی۔ 

’’دی نیوز‘‘ کی اس رپورٹ کے بعد حکومت کو بھی تشویش لاحق ہوگئی ہے، اور کئی اداروں میں اس قانون کے وسیع پیمانے پر غلط استعمال کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، افسوسناک امر یہ ہے کہ جن اداروں کی نگرانی کیلئے یہ ایکٹ بنایا گیا تھا، ان کے سب سے بڑے ریگولیٹر نے بھی اپنے ہی سربراہان کو نوازنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب یہ جاننے کیلئے ریکارڈ اکٹھا کیا جا رہا ہے کہ یہ قانون کس طرح سرکاری کمپنیوں کے اعلیٰ افسران کی ذاتی آسائشوں کیلئے ’’منفعت بخش‘‘ بن گیا ہے، بجائے اس کے کہ اس کے ذریعے مالی نظم و ضبط اور بہتر گورننس کو یقینی بنایا جاتا۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے ’’دی نیوز‘‘ کے انکشافات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی ہے جو جو 2023ء کے قانون کی روشنی میں سرکاری اداروں کی گورننس اور مالی معاملات کا جائزہ لے گی۔ 

کمیٹی یہ بھی دیکھے گی کہ آیا اس قانون کے منفی اثرات کے حوالے سے آئی ایم ایف سے بات کی جائے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان سے کہا تھا کہ سرکاری کمپنیوں (ایس او ایز) کا ایکٹ 2023ء بنایا جائے تاکہ سرکاری ادارے زیادہ خودمختار ہوں اور قومی خزانے پر بوجھ کم ہو۔ 

اس قانون کا مقصد مسابقتی فضا قائم کرنا، شفافیت یقینی بنانا، مینجمنٹ کو مضبوط بنانا اور اداروں کا بین الاقوامی معیار کے مطابق آزادانہ آڈٹ کرانا تھا تاکہ مالی نقصانات کم کیے جا سکیں۔ 

تاہم، ذرائع کہتے ہیں کہ اصلاحات اور احتساب کے بجائے اس قانون کو ایس او ایز کے بورڈز اور افسران نے اپنے لیے بے مثال مالی مراعات حاصل کرنے کا ذریعہ بنا لیا، اور یہ ادارے عوام کو بہتر خدمات دینے کے بجائے مسلسل خزانے پر بوجھ بنے ہوئے ہیں۔ 

ایک سینئر سرکاری افسر نے اعتراف کیا کہ ’’ایس او ایز کو عوامی مفاد کیلئے بہتر بنانا تھا، لیکن جو کچھ ہورہا ہے وہ اس کے بالکل برعکس ہے۔ بڑے افسران دولت سمیٹ رہے ہیں اور عام ٹیکس دہندگان قیمت ادا کر رہے ہیں۔‘‘ پاکستان میں 200؍ سے زائد سرکاری ادارے ہیں جن میں توانائی، انشورنس، ایوی ایشن، بینکاری اور ٹرانسپورٹ جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔ ان میں سے اکثر برسوں سے بدانتظامی، کرپشن اور نااہلی کا شکار ہیں اور ان سے قومی خزانے کو ہر سال اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

 اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی رپورٹ متوقع طور پر یہ طے کرے گی کہ حکومت نگرانی کے نظام کو کیسے سخت کرے، ایس او ایز ایکٹ 2023ء پر نظرثانی کرے اور آیا آئی ایم ایف کے ساتھ اس قانون کے اُن پہلوؤں پر دوبارہ بات کی جائے جن کی وجہ سے بدعنوانی اور ناجائز فائدہ اٹھانے کے دروازے کھلے ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 100 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
ایران میں مقیم پاکستانی نقل و حرکت محدود رکھیں اور محتاط رہیں: دفتر خارجہ
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
پولیس اسٹیشن اور چوکی پردستی بم حملے، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
خیبر پختونخوا میں اینٹی ڈرون سسٹمز فعال، سکیورٹی ہائی الرٹ
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
اٹلی کے بعد 5 دیگر یورپی ممالک کا پاکستانیوں کو نوکریاں دینے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
افغانستان بھارت کی پراکسی بن کر خطے کے امن کو غیرمستحکم کررہا ہے: ایاز صادق
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
افغان طالبان ہوش کے ناخن لے ورنہ انہیں صفحہ ہستی سےمٹادیں گے: گورنر سندھ
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
پاک فضائیہ کے افغانستان پر حملے شروع ، ننگرہار میں بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کردیا
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
رمضان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ، 20 سے زائد اہلکار شہید
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
پاکستان
وزیراعلیٰ کیلئے جیمر گاڑیوں کی ضرورت پڑنے پر علی امین سے گاڑیاں لی گئیں: سرکاری ذرائع
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
سینیٹ میں اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ کیخلاف قرار داد منظور
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
پاکستان کا سفارتکاری سے روس یوکرین جنگ کا پُر امن حل نکالنے پر زور
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
جیل مینول میں یہ درج نہیں کہ قیدی کا علاج اس کی منشا کے مطابق ہو: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
پاکستان
پاکستان کا کمزور پاور ٹرانسمیشن نظام صارفین کیلئے بجلی مہنگی کر رہا ہے، نیپرا کا انتباہ
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
پاکستان
عمران خان کو آنکھ کے علاج کے فالو اپ کیلئے اسپتال لایا گیا، پمز
DAILY MITHAN Feb 24, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026