پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کی تقرری کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا، وہ پاکستان کی بنگلادیش کے ساتھ ٹیسٹ سیریز میں ذمے داریوں کا آغاز کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کوچ کا عہدہ خالی تھا، اظہر محمود جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں عبوری ہیڈ کوچ تھے۔
پاکستان ٹیم مئی میں بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، یہ ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027 کا حصہ ہے۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی اور دوسرا ٹیسٹ میچ 16 مئی سے شروع ہو گا۔
سرفراز احمد کو پاکستان انڈر 19 ٹیم کا مینٹور مقرر کیا گیا تھا جن کی سربراہی میں ٹیم نے ایشیا کپ جیتا تھا جبکہ حال ہی میں ہونے والے انڈر 19 ورلڈکپ کے لیے بھی سرفراز احمد نے مینٹور کی ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔


























Leave a Reply