پاکستانی خواتین نے ساف ویمنز فٹسال چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کردی۔
بینکاک میں جاری ساف فٹسال چیمپئن شپ میں پاکستان ویمنز فٹسال ٹیم نے سری لنکا کو 2-3 سے شکست دی۔
پاکستان کی جانب سے تینوں گول عزوہ چوہدری نے اسکور کیے۔
یہ پاکستان کی مینز یا ویمنز ٹیم کی جانب سے بین الاقومی فٹسال مقابلوں میں پہلی فتح ہے۔
Hat-trick hero Azwa Chaudhry ecstatic after securing a historic win for Pakistan against Sri Lanka in the SAFF Women’s Futsal Championship! 🇵🇰💫 pic.twitter.com/1w4vqh0CZs
— Muneeb Farrukh (@Muneeb313_) January 15, 2026
اس سے قبل پاکستان نے اپنے پہلے بین الاقوامی خواتین کے فٹسال میچ میں بھوٹان کے خلاف مقابلہ ایک ایک سے برابر کیا تھا۔
اس نتیجے سے پاکستان کو خواتین کے ایونٹ میں 2 گیمز سے 4 پوائنٹس مل گئے ہیں۔


















Leave a Reply