Skip to content
  • Thursday, 23 April 2026
  • 12:21 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • روس میں ایرانی سفیر نے مجتبیٰ خامنہ ای کی روسی اسپتال میں زیر علاج ہونےکی تردیدکردی

حالیہ پوسٹس

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
  • ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
تازہ ترین

روس میں ایرانی سفیر نے مجتبیٰ خامنہ ای کی روسی اسپتال میں زیر علاج ہونےکی تردیدکردی

DAILY MITHAN Mar 18, 2026 0

[ad_1]

روس میں ایرانی سفیر نے مجتبیٰ خامنہ ای کی روسی اسپتال میں زیر علاج ہونےکی تردیدکردی

فوٹو: فائل

روس میں ایرانی سفیر  نے ایرانی  سپریم لیڈر  مجتبیٰ خامنہ ای کی روسی اسپتال میں  زیر علاج ہونےکی تردید کردی۔

روسی خبر  رساں ایجنسی کے مطابق  ایران کے روس میں سفیرکاظم جلالی نے اس خبرکی تردید کی ہےکہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای علاج کے لیے ماسکو میں موجود ہیں۔

ایکس پر جاری بیان میں روس میں ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ جھوٹ بولنےکی عادت جھوٹے کے ذہن سے کبھی نہیں جاتی،  ایک ایرانی کہاوت ہےکہ جھوٹے کی یادداشت کمزور ہوتی ہے اور وہ جلد بھول جاتا ہے۔

 ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ پہلے مغربی میڈیا  پروپیگنڈا کرتا رہا کہ شہید خامنہ ای  وینزویلا اور روس چلےگئے ہیں اور اب خبر پھیلائی جارہی ہےکہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو علاج کے لیے روس منتقل کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک نئی نفسیاتی جنگ ہے، ایران کے رہنماؤں کو نہ بھاگنے کی ضرورت ہے اور نہ پناہ گاہوں میں چھپنے کی، ان کی جگہ عوام کے درمیان سڑکوں پر ہے۔

ایرانی سفیرکا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کی برداشت، نظام کا عزم اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی اعلیٰ صلاحیت  نہ صرف ایران کے لیے بلکہ پورے مغربی ایشیا کے لیے اس جنگ کے انجام کا تعین کرےگی، کیونکہ ایران اپنی آزادی، خودمختاری اور خطے کی سلامتی کا دفاع امریکا کی جارحیت اور دباؤ کے خلاف کر رہا ہے، اس جنگ کے بعد مغربی ایشیا کے سکیورٹی نظام کو عوام کی حقیقی خواہشات کے مطابق  بیرونی طاقتوں کی مداخلت کے بغیر دوبارہ ترتیب دیا جائےگا۔

خیال رہےکہ کویتی اخبار  الجریدہ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 56 سالہ مجتبیٰ خامنہ ای بھی اپنے والد پر ہونے والے قاتلانہ حملے زخمی ہوئے تھے جس کے بعد انہیں علاج کے لیے ماسکو منتقل کیا گیا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ  مجتبیٰ خامنہ ای کو  روسی صدر  ولادیمیر پیوٹن کی ذاتی دعوت پر ماسکو لے جایا گیا ہے۔

واضح رہےکہ  ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا  پہلا بیان سرکاری ٹی وی پر ایک نیوز اینکر نے پڑھ کر سنایا تھا۔

دوسری جانب  سینئر ایرانی عہدیدار نےکہا ہےکہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ کشیدگی کم کرنےکی تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔

سینئر ایرانی عہدیدار کے مطابق  سپریم لیڈر نے خارجہ پالیسی سیشن میں ان تجاویزکو مسترد کیا جو  دو ثالثی ممالک نے بھیجی تھیں۔ پہلےخارجہ پالیسی اجلاس میں مجتبیٰ خامنہ ای نےکہا تھا کہ  یہ وقت امن کا نہیں، امریکا اور اسرائیل کو شکست دینا ہوگی اور  امریکا کو ایران کے نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔

[ad_2]

Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کا بعض نیٹو ممالک کو ایران جنگ میں حمایت نہ کرنے پر سزا دینے پر غور : امریکی جریدہ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
فلوریڈاکے گورنرنے ریاست میں شریعہ قانون اور دہشتگرد گروہوں پر پابندی لگادی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ میں خدا امریکا کی مددکررہا ہے، صدر ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ طاقتور حملے ہونگے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی عوام صرف آزادی چاہتے ہیں وہ تکلیف بھگتنے کیلئے بھی تیار ہیں: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھا کر اسپورٹس مین اسپرٹ کی مثال قائم کردی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
امریکا نے فیصلہ کن آپریشن کیا، ایران کو جنگ بندی کیلئے گڑگڑانا پڑا: امریکی وزیر جنگ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی، حزب اللہ رہنما کے بجائے اپنے ہی حامی کو ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر شدید حملے، 254 افراد جاں بحق، 1100 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
سیز فائرکی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثرکر رہی ہیں، تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
خیرپور میں منکی پاکس کی وبا کی وفاقی سطح پر تحقیقات، ماہرین کی ٹیم اسلام آباد سے روانہ
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے: ایرانی میڈیا
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا بھر میں ایرانی سفارتخانوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو مذاق میں اُڑا دیا، ٹوئٹس وائرل
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ بندی کیلئے امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈالا، ٹرمپ 21 مارچ سے جنگ بندی کے خواہاں تھے: برطانوی اخبار
DAILY MITHAN Apr 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026