Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 9:28 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • راوی بپھرنے سے لاہور کے کئی دیہات زیرِ آب، دریائے چناب کا بڑا ریلہ جھنگ میں داخل، ریواز برج کے قریب شگاف لگادیا گیا

حالیہ پوسٹس

  • کراچی میں غیر تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈز شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئے
  • اب کرنا کیا ہے؟
  • پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
  • ہم نے لمبی جنگ کی تیاری کر رکھی ہے، اپنی 6 ہزار سالہ تہذیب کا دفاع کریں گے، علی لاریجانی
  • خامنہ ای کا قتل مذہبی جرم ہے، اسکے سنگین نتائج ہوں گے: وزیرخارجہ ایران
تازہ ترین

راوی بپھرنے سے لاہور کے کئی دیہات زیرِ آب، دریائے چناب کا بڑا ریلہ جھنگ میں داخل، ریواز برج کے قریب شگاف لگادیا گیا

DAILY MITHAN Aug 30, 2025 0


رائٹرز

رائٹرز

رائٹرز

رائٹرز

رائٹرز

رائٹرز

رائٹرز

رائٹرز

رائٹرز

رائٹرز

رائٹرز

رائٹرز

رائٹرز

رائٹرز

رائٹرز

رائٹرز

رائٹرز

رائٹرز

پنجاب کے تین بپھرے دریاؤں راوی، چناب اور ستلج نے تباہی مچا دی، دریاؤں کے کنارے آباد بستیاں اور فصلیں زیر آب آ گئیں جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے۔

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور بارشوں کے باعث دریائے چناب، ستلج اور راوی بدستور سیلاب کی لپیٹ میں ہیں اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے، لاہورکے متعدد علاقوں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا ہے۔

تریموں ہیڈ ورکس پر پانی کا دباو کم کرنے کے لیے جھنگ کے ریوازبرج کے قریب دھماکا کرکے شگاف ڈال دیا گیا۔

دریائے راوی میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے باعث لاہور کی مختلف آبادیوں میں راوی کا پانی داخل ہوگیا، بارہ دری ، ٹھوکر نیاز بیگ،بادامی باغ، چوہنگ، بابو صابو اور رنگیل پورسمیت کئی علاقے زیر آب آگئے۔

چوہنگ کے قریب قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بھی دریائے راوی کا پانی داخل ہو گیا، بابو صابو انٹرچینج کے قریب بستیاں پانی میں ڈوب گئيں، لوگ اپنے گھرچھوڑ کر موٹروے کے کنارے منتقل ہوگئے، گھر بار چھوڑںے پر مجبور ان افراد کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقام پر منتقل ہوئے ہیں۔

شاہدرہ کے مقام پر نالے میں گندگی کے ڈھیر کی وجہ سے نالا اوور فلو ہوگیا، ہیڈ بلوکی میں پانی کے بہاو میں مسلسل اضافے سے قریبی دیہات میں پانی آگیا۔

راوی بپھرنے سے لاہور کے کئی دیہات زیرِ آب، دریائے چناب کا بڑا ریلہ جھنگ میں داخل، ریواز برج کے قریب شگاف لگادیا گیا

فوٹو: رائٹرز

دوسری جانب سیلابی ریلے نے چنیوٹ میں 100 گاؤں ڈبودیے، جھنگ چنیوٹ روڈ پانی میں ڈوبنے سے 119 دیہات زیر آب آگئے، لوگ بچا کچھا سامان اٹھا کر پانی میں چلتے ہوئے محفوظ مقامات کی طرف نکل پڑے۔

تریموں ہیڈ ورک پر سیلاب کا زور کم کرنے کے لیے ریلوے ٹریک پر دھماکا کرکے شگاف ڈال دیا گیا جس سے سیلاب قریبی دیہات میں داخل ہوگیا۔

سرگودھا کےعلاقے کوٹ مومن میں 40 سےزائد گاؤں سیلابی ریلوں سےمتاثر ہوئے، چناب کے سیلاب سے حافظ آباد کے متعدد دیہات زیرآب آگئے، درجنوں دیہاتوں کا زمینی رابطہ شہر سےکٹ گیا۔

عارف والا میں بھی بند ٹوٹنے سے متعدد بستیاں ڈوب گئيں، بہاول نگر میں دریائی بیلٹ سے جڑے 104 دیہاتوں میں سیلاب آگیا، بہاول پور میں زمیندارہ بند ٹوٹنے سے سیکڑوں ایکڑ پر فصلیں تباہ ہوگئیں، وہاڑی سے 80 دیہاتوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گيا۔

حافظ آباد کے کچھ دیہاتوں میں 11 فٹ تک پانی کی سطح ریکارڈ کی گئی، دریائے چناب سے صرف 6 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع گاؤں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا بھی امتحان بن گيا، حافظ آباد کے 70 دیہات میں سیلابی پانی سے جلدی امراض پھوٹ پڑے۔

فیصل آباد میں تاندلیانوالہ کے مقام پردریائے راوی میں پانی کی سطح میں اضافہ:

فیصل آباد میں تاندلیانوالہ کے مقام پردریائے راوی میں پانی کی سطح میں اضافے کے باعث نشیبی علاقوں کے مکینوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل جاری ہے۔ سیلاب کےپیش نظرضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ ادارے الرٹ ہیں جبکہ مائی صفوراں بند میں شگاف لگانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ: ڈپٹی کمشنر راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق کا کہنا ہے کہ  دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے،نشیبی علاقوں سےلوگوں کی محفوظ مقامات پرمنتقلی جاری ہے،  دریائے سندھ کے قریب فلڈ ریلیف کیمپس قائم کردیے گئے ہیں۔

شفقت اللہ نے کہا کہ محکمہ صحت، لائیو اسٹاک اور ریسکیو ٹیمیں متحرک ہیں،  حفاظتی بندوں کی مضبوطی کے لیے کام جاری ہے،پولیس کا کچے کے علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ملتان کی صورتحال:

دوسری جانب ملتان میں دریائے چناب کا خطرناک ریلا 24 سے 48 گھنٹوں میں شہر کی حدود میں داخل ہو سکتا ہے، شہری آبادی کو بچانے کے لیے ہیڈ محمد والا پر بریچ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو حکام، مقامی رضا کاروں، پاک فوج اور پاکستان رینجرز کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی گزشتہ روز سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی آپریشنز کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
کراچی میں غیر تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈز شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئے
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
اب کرنا کیا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ہم نے لمبی جنگ کی تیاری کر رکھی ہے، اپنی 6 ہزار سالہ تہذیب کا دفاع کریں گے، علی لاریجانی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
خامنہ ای کا قتل مذہبی جرم ہے، اسکے سنگین نتائج ہوں گے: وزیرخارجہ ایران
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکا کی ایران کیساتھ جنگ میں 6 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکی وزیر خارجہ کا انتباہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ ایران میں قیادت کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بعدکا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی میڈیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانےکیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے اہم محرکات
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
افغان طالبان کے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولتکاری ترک کرنے تک آپریشن ختم نہیں ہونگے: سینیئر سکیورٹی عہدیدار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ممکن ہےکہ ایران میں زمینی فوج بھیجنا ضرورت بن جائے، ڈونلڈ ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی قونصل خانہ پشاور نے عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
سعودیہ نے ایران پرحملےکیلئےٹرمپ پردباؤ نہیں ڈالا، واشنگٹن میں سعودی سفارتخانےکی امریکی اخبارکی خبرکی تردید
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
حج آپریشن 2026، پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
پاکستان کو غیرمستحکم کرنےکیلئےکسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دینگے: صدر مملکت
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ پر تیز رفتاری پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
افغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے صوبہ بامیان فرار ہوگئے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
فائز عیسیٰ کیخلاف فتویٰ جاری کرنے کے مقدمات، کالعدم مذہبی جماعت کے رہنما کو 32 سال قید کی سزا سنا دی گئی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
چاکلیٹ کے ذائقے والا شہد تیار جو صحت کیلئے مفید قرار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026