
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ دیگر ممالک بھی دفاعی معاہدے کا حصہ بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔
اسحاق ڈار کے مطابق سعودی عرب سے معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پاگیا، اس میں کئی ماہ لگے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بلاضابطہ طورپر ہمیشہ سے موجود تھا۔
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ دیگر ممالک بھی ایسے معاہدے کا حصہ بننے کی خواہش رکھتےہیں، اس بارے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، ہر مسلمان ویسے بھی حرمین شریفین پر قربان ہونےکے لیے تیار ہوتا ہے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا، پاکستان پرپابندیوں کے بعد سعودی حمایت بہت اہم تھی۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف کا بھی کہنا تھاکہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدے میں کسی اور ملک کی شمولیت کا کہنا قبل از وقت ہے مگر اس کا دروازہ بند بھی نہیں کیا گیا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں‘ گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان یا سعودی عرب میں سے کسی بھی ایک ملک پر کہیں سے بھی حملہ ہوا تو یہ دونوں ملکوں پر حملہ تصور ہوگا اور مل کر اس کا جواب دیا جائے گا۔
خوجہ آصف کا کہنا تھا کہ معاہدے میں کسی اور ملک کی شمولیت کا کہنا قبل از وقت ہے مگر اس کا دروازہ بند بھی نہیں کیا گیا۔
Leave a Reply