دوست ملک کیساتھ جے ایف17 تھنڈر کی خریداری کے معاہدے پر دستخط


دبئی ائیرشو: دوست ملک کیساتھ جے ایف17 تھنڈر کی خریداری کے معاہدے پر دستخط

فوٹو: ایکس

دبئی ائیر شو 2025 میں  جے ایف17 تھنڈر بلاک تھری طیارہ خصوصی توجہ کا مرکز رہا  اور دوست ملک کے ساتھ جے ایف17 تھنڈر کی خریداری سے متعلق ایم او یو پر دستخط ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کا دستہ دبئی ائیر شو 2025 میں شرکت کے لیے یو اے ای میں موجود ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر شو کے دوران جے ایف17 تھنڈر بلاک تھری طیارہ خصوصی توجہ کا مرکز  رہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  معرکہ حق میں کارکردگی نے  جے ایف 17 تھنڈر کو قابل اعتماد لڑاکا طیارے کے طور  پر  نمایاں کیا اور  مختلف ممالک نے جے ایف17 تھنڈر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف17 تھنڈر کی خریداری سے متعلق ایم او یو  پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔ ایم او یو   پر  دستخط پاکستان کے بڑھتے ہوئے دفاعی اور صنعتی تعاون میں ایک نمایاں سنگ میل ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ یہ معاہدہ طیارے کی عالمی مقبولیت پر مستقل بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  دبئی ائیر شو میں معروف سپر مشاق ٹرینر طیاروں نے بھی شرکت کی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *