Skip to content
  • Friday, 6 February 2026
  • 10:40 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • دنیا میں ہارٹ اٹیک سمیت امراض قلب کی شرح میں اضافے کی اہم وجہ دریافت

حالیہ پوسٹس

  • نوازشریف کی خواہش تھی لاہور میں بسنت فیسٹول واپس آئے: مریم اورنگزیب
  • بھارتی فاسٹ بولر ہرشیت رانا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے
  • بھارت نے انگلینڈ کو شکست دیکر چھٹی بار انڈر 19 ورلڈکپ جیت لیا
  • دنیا میں ہارٹ اٹیک سمیت امراض قلب کی شرح میں اضافے کی اہم وجہ دریافت
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان
Headline تازہ ترین

دنیا میں ہارٹ اٹیک سمیت امراض قلب کی شرح میں اضافے کی اہم وجہ دریافت

DAILY MITHAN Feb 6, 2026 0


دنیا میں ہارٹ اٹیک سمیت امراض قلب کی شرح میں اضافے کی اہم وجہ دریافت

ایک تحقیق میں اس بارے میں بتایا گیا / فائل فوٹو

دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات امراض قلب کے نتیجے میں ہوتی ہیں۔

دل کی صحت سے جڑے مسائل بشمول ہارٹ اٹیک، دل کی دھڑکن کی رفتار میں بے ترتیبی یا اس عضو کے مختلف حصوں کو پہنچنے والے ہر قسم کے نقصان کے لیے امراض قلب کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

ایسا تصور کیا جاتا ہے کہ امراض قلب کا سامنا بڑھاپے یا کم از کم درمیانی عمر میں ہوتا ہے۔

مگر حالیہ برسوں میں جوان افراد میں دل کے امراض کی شرح میں حیران کن اضافہ ہوا ہے۔

اب ایک نئی تحقیق میں اس کی ایک اہم وجہ دریافت کی گئی ہے اور وہ ہے الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال۔

واضح رہے کہ الٹرا پراسیس غذائیں تیاری کے دوران متعدد بار پراسیس کی جاتی ہیں اور ان میں نمک، چینی اور دیگر مصنوعی اجزا کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ صحت کے لیے مفید غذائی اجزا جیسے فائبر کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔

الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔

امریکا کی فلوریڈا اٹلانٹک یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال سے ہارٹ اٹیک اور فالج سمیت دیگر امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔

اس تحقیق میں 4787 افراد کو شامل کیا گیا تھا اور دیکھا گیا تھا کہ وہ روزانہ کتنی مقدار میں الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں۔

ان افراد کی صحت کا جائزہ 2021 سے 2023 تک لیا گیا اور ان سے غذائی تفصیلات سے متعلق سوالنامے بھروائے گئے اور تخمینہ لگایا گیا کہ وہ روزانہ کتنی کیلوریز الٹرا پراسیس غذاؤں سے جزوبدن بناتے ہیں۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ زیادہ مقدار میں الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال سے ہارٹ اٹیک اور فالج سمیت امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ 47 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے حوالے سے تمباکو نوشی کی روک تھام جیسے اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جوان افراد میں آنتوں کے کینسر کے کیسز کی شرح بڑھنے کی ایک بڑی ممکنہ وجہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج کی تصدیق کے لیے مزید تحقیقی کام یا کلینیکل ٹرائلز کی ضرورت ہے، مگر الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال کم کرنا صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج دی امریکن جرنل آف میڈیسن میں شائع ہوئے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
نوازشریف کی خواہش تھی لاہور میں بسنت فیسٹول واپس آئے: مریم اورنگزیب
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی فاسٹ بولر ہرشیت رانا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت نے انگلینڈ کو شکست دیکر چھٹی بار انڈر 19 ورلڈکپ جیت لیا
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
تازہ ترین
وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
Headline تازہ ترین
رواں مالی سال ساڑھے 10 ارب ڈالر کی ادائیگیوں میں سے 6 ارب ڈالر ادا کردیے: گورنر اسٹیٹ بینک
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
تازہ ترین
ترامیم پولیس کو سیاسی آلہ بنا دیتی ہیں، پشاور ہائیکورٹ نے کے پی پولیس ترمیمی ایکٹ 2024 کالعدم قرار دے دیا
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
Headline تازہ ترین
غذائی مقدار میں کمی لائے بغیر بھی موٹاپے سے نجات پانے کا آسان طریقہ
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
تازہ ترین
عمران خان کو دائیں آنکھ میں بینائی کم ہونے کی شکایت تھی: میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعظم کا پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارت کو 2 ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
تازہ ترین
وزیر دفاع کا اسلام آباد خودکش حملے پر ردعمل
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
Headline تازہ ترین
روسی ملٹری انٹیلیجنس کے نائب سربراہ ماسکو میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
Headline تازہ ترین
میٹا کا اے آئی ویڈیو سروس وائبز کی ایپ تیار کرنیکا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
Headline تازہ ترین
اسلام آباد کی مسجد میں حملہ کرنیوالے خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی، افغانستان سے تربیت حاصل کی: ذرائع
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
Headline تازہ ترین
ایپل کا رواں سال کا سستا ترین آئی فون متعارف ہونے کیلئے تیار
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا سب سے لمبا جنگلی سانپ انڈونیشیا میں دریافت
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
تازہ ترین
اسلام آباد سانحے کے بعد 25 ایمبولینسز روانہ، راولپنڈی کے تمام اسپتال ہائی الرٹ پر ہیں: مریم نواز
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
Headline تازہ ترین
سنجیدہ رشتوں کی ڈیجیٹل پہچان
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
Headline تازہ ترین
اب یہی رہ گیا ہے کہ عثمان طارق اپنے گلے میں لکھ کر ڈال لیں میں کلیئر ہوں: سلمان علی آغا
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
Headline تازہ ترین
ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت غیرمنصفانہ رویہ اور نامعلوم شرائط عائد کررہا ہے: سری لنکن رکن پارلیمنٹ
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل میپس میں جیمنائی پر مبنی ایک اہم فیچر متعارف
DAILY MITHAN Feb 6, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پولیس پر 9 مئی سے متعلق پریشر ڈالا جارہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھسیٹیں: سہیل آفریدی
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
پاکستان
عمران خان کی میڈیکل رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی توجہ ضروری ہے، عاصم افتخار
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
پاکستان
محمود اچکزئی کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کا مکمل طبی معائنہ ذاتی ڈاکٹروں سے کرانے کا مطالبہ
DAILY MITHAN Feb 4, 2026