پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے شادی کے بعد رشتوں کی اہمیت پر بات کی ہے۔
اداکارہ نے اپنے سوشل اکاؤنٹ ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے خاندان میں شادی ہونے کے بعد رشتوں کو نبھانے کے حوالے سے گفتگو کی۔
صبا فیصل نے کہا کہ میری شادی میرے ماموں کے بیٹے سے ہوئی، ماموں کی میری امی کے ساتھ بہت محبت تھی، شادی کے بعد یہ ہی ڈر تھا کہ نیا رشتہ بننے کے بعد یہ پُرانا رشتہ خراب نہ ہوجائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے ماموں اور امی کی محبت انتقال تک قائم رہی۔
اداکارہ نے کہا دعا کرنی چاہیے جب نئے رشتے بنیں تو پُرانے رشتے ختم نہیں نہ ہوں، بہن بھائی کی محبت بہت انمول ہوتی ہے، سوچنا چاہیے کہ نئے رشتے آنے سے رشتے مزید بڑھ جائیں۔
گفتگو جاری رکھتے ہوئے صبا فیصل نے کہا کوئی رشتہ کم نہ ہو اور یہ ایک اہم بات ہے۔


























Leave a Reply