متحدہ عرب امارات کا شہر دبئی متعدد تعمیراتی عجائب کا گھر ہے اور اب اس میں ایک اور عجوبے کا اضافہ ہونے والا ہے۔
مگر اس بار کا منصوبہ بلند و بالا عمارت یا چمکتی بلڈنگ نہیں بلکہ مستقبل کے گھروں کی تعمیر سے منسلک ہے۔
دبئی میونسپلٹی نے دنیا کے پہلے ریائشی ولا کی تعمیر کا اعلان کیا ہے جسے انسانوں کی بجائے مکمل طور پر روبوٹس تعمیر کریں گے۔
دبئی میونسپلٹی کی جانب سے مزدور روبوٹ کو لانچ کیا گیا ہے۔
دبئی میونسپلٹی نے بتایا کہ شہر میں اب گھر روبوٹس بنائیں گے۔
ان روبوٹس کے ذریعے دنیا کا پہلا روبوٹک ولا جلد تعمیر ہوگا۔
اس منصوبے کے لیے دبئی میونسپلٹی نے 25 سے زائد اداروں کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔
اس کا مقصد یہ جانچنا بھی ہے کہ کیا روبوٹ حقیقت میں روزمرہ کی تعمیراتی سرگرمیوں کا حصہ بن سکتے ہیں یا نہیں۔


























Leave a Reply