خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسزکی 2کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگرد ہلاک


خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسزکی 2کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگرد ہلاک

فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گرد  ہلاک ہوگئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق  16 اور 17 نومبر کو سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو کارروائیاں کیں۔

باجوڑ میں کارروائی کے نتیجے میں 11خوارج ہلاک کیے گئے، ہلاک خوارج میں ان کا سرغنہ سجاد عرف ابوذر بھی شامل تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانےکو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

سکیورٹی فورسز نے بنوں میں خفیہ اطلاعات پر دوسرا آپریشن کیا،کارروائی میں 12 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  دیگر   بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے خاتمےکے لیے آپریشنز جاری ہیں۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذکرنے والے ادارے انسداد دہشت گردی آپریشن جاری رکھیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 18 نومبر کی صبح خوارج نے بنوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی۔ بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا ایک دہشت گرد  آئی ای ڈی نصب کرتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  یہ واقعہ خوارج کی بڑھتی ہوئی بے بسی اور  بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے، خوارج آسان ہدف کو نشانہ بنانے جیسی بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آئے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *