سیکرٹری جنرل ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل علی لاریجانی نے کہا کہ خطے میں موجود امریکی اڈے ہمارے خلاف استعمال ہو رہے ہیں، ایسے میں ایران کو حق دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔
علی لاریجانی نے کہا ایران پر حملے کرکے ٹرمپ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ امریکا اپنے غلط اندازوں کے دلدل میں پھنس چکا ہے۔
ایران کو خطے کے ممالک سے کوئی مسئلہ نہیں، خطے کے ممالک جانتے ہیں کہ امریکا اب ان کی سکیورٹی یقینی نہیں بنا سکتا۔ امریکی اڈے دشمنوں کے لیے استعمال ہوں گے تو ایران حق دفاع میں کارروائی کرے گا۔
علی لاریجانی خامیوں کے باوجود ایرانی قوم دشمنوں کے خلاف متحد ہے۔ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے جواب پر ایرانی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں۔
علی لاریجانی نے آبنائے ہرمز سے متعلق واضح کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز بند نہیں کی، جنگ کے باعث صورتحال متاثر ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ جنگ نہیں چاہتے لیکن جارحیت کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے، امریکا کو اپنے اقدامات کی قیمت چکانا ہوگی۔


























Leave a Reply