Skip to content
  • Monday, 19 January 2026
  • 10:48 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • حکومت کی 28 ویں آئینی ترمیم لانے کی تردید، ایسی کوئی تجویز زیرغور نہیں: وفاقی وزیر

حالیہ پوسٹس

  • غزہ پیس میں شمولیت کی دعوت اچھی بات ہے، اللہ کیطرف سے پاکستان کو ایک سنہری موقع فراہم کیا جا رہا ہے: وزیردفاع
  • سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای تنہا نہیں وہ ایرانی قوم کی جان ہیں، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
  • ‘فلم انڈسٹری میں طاقت کا توازن بدل چکا، غیرتخلیقی افراد فیصلہ ساز ہوگئے ‘، اے آر رحمان
  • مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے
  • بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی
تازہ ترین

حکومت کی 28 ویں آئینی ترمیم لانے کی تردید، ایسی کوئی تجویز زیرغور نہیں: وفاقی وزیر

DAILY MITHAN Nov 23, 2025 0


حکومت کی 28 ویں آئینی ترمیم لانے کی تردید، ایسی کوئی تجویز زیرغور نہیں: وفاقی وزیر

طارق فضل چوہدری نے واضح طور پر اس تاثر کی تردید کی کہ حکومت 28ویں آئینی ترمیم کے کسی پیکج پر کام کر رہی ہے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد:کچھ وزرا کے حالیہ بیانات کے باوجود اعلیٰ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت 28ویں آئینی ترمیم سے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ 

پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے واضح طور پر اس تاثر کی تردید کی کہ حکومت 28ویں آئینی ترمیم کے کسی پیکج پر کام کر رہی ہے۔ 

انہوں نے “دی نیوز” سے بات کرتے ہوئے اپنی اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے کہا: ’’کوئی 28ویں ترمیم زیر غور نہیں ہے۔‘‘ وزیراعظم ہاؤس کے ایک اہم عہدیدار نے بھی بتایا کہ وزیرِاعظم آفس میں کسی نئی آئینی ترمیم سے متعلق کچھ نہیں دیکھا جا رہا۔ 

ذرائع نے کہا ’’ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں،‘‘ ڈاکٹر طارق نے وضاحت کی کہ اس معاملے پر کوئی اجلاس نہیں ہوا اور موجودہ بحث کو میڈیا کی پیدا کردہ قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے پیکج میں شامل کچھ تجاویز جو اتفاقِ رائے نہ ہونے کے باعث خارج کر دی گئی تھیں آئندہ کبھی دوبارہ زیر غور آ سکتی ہیں لیکن فی الحال 28ویں ترمیم شروع کرنے کا کوئی عمل جاری نہیں۔ 

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا: ’’اس وقت 28ویں آئینی ترمیم پر کوئی غور نہیں ہو رہا‘‘ اور بتایا کہ انہوں نے اس بات کی وزیر قانون سے دوبارہ تصدیق بھی کر لی ہے۔ ’’جو بھی 28ویں ترمیم کے بارے میں پوچھ رہا ہے، اسے یہی جواب دیا جا رہا ہے کہ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔‘‘

چند وزرا کی جانب سے 28ویں ترمیم کا ذکر کیے جانے کے بعد قیاس آرائیاں بڑھ گئیں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ نے چند روز قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ حکومت ’’جلد 28ویں آئینی ترمیم‘‘ متعارف کرائے گی۔

چنیوٹ میں صحافیوں سے گفتگو میں مبینہ طور پر انہوں نے کہا کہ مجوزہ ترمیم کا تعلق مقامی حکومتوں، نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) اور صحت سے متعلق امور سے ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان موضوعات پر مشاورت جاری ہے اور اگر اتفاقِ رائے ہوا تو حکومت اس سمت میں پیش قدمی کر سکتی ہے۔ 

وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عدیل ملک کے بارے میں بھی میڈیا میں یہ رپورٹس آئیں کہ انہوں نے 28ویں ترمیم سے متعلق بات کی ہے۔ تاہم، گزشتہ چند دنوں میں متعدد کوششوں کے باوجود انہوں نے نہ موبائل کالز اٹینڈ کیں اور نہ ہی کوئی جواب دیا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
غزہ پیس میں شمولیت کی دعوت اچھی بات ہے، اللہ کیطرف سے پاکستان کو ایک سنہری موقع فراہم کیا جا رہا ہے: وزیردفاع
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای تنہا نہیں وہ ایرانی قوم کی جان ہیں، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
انڈر 19 ورلڈکپ میں جنوبی افریقی بیٹرز نے رنز کے انبار لگا دیے، نئے ریکارڈ قائم
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی شہزادہ بندر بن عبداللہ آل عبدالرحمان انتقال کرگئے
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
چین کی تاجکستان میں موجود اپنے شہریوں کو افغانستان کیساتھ سرحدی علاقے سے انخلاکی ہدایت
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم شعبان بدھ کو ہوگی
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
بریلی میں گھر میں باجماعت نماز ادا کرنے پر 12 افرادگرفتار
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
سال 2026 میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
رات کو نیند نہ آنے سے پریشان؟ اس مسئلے سے نجات دلانے والا یہ حل ضرور پسند آئے گا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
تاجک فورسز کا افغانستان سے دراندازی کرنے والے 4 ’دہشتگردوں‘ کو ہلاک کرنیکا کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
مکران کے مشرقی ساحل پر ہمپ بیک ڈولفن کا جُھنڈ دیکھا گیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
ایک عام غلطی جو کم کھانے یا ورزش کرنے کے باوجود موٹاپے کا شکار بنا دیتی ہے
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
پاک فضائیہ کا ایف-16 دستہ کثیر ملکی مشقوں میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
اس تصویر میں موجود غلطی 5 سیکنڈ میں پکڑ سکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ کے ویب ورژن میں رواں سال کی پہلی بڑی اپ ڈیٹ
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
ٹرمپ کا ناروے کو خط
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
جو جادو ٹونا یا اسکی تشہیر کریگا 6 ماہ سے 7 سال تک قید ہوگی، پینل کوڈ میں ترمیم کا بل سینیٹ سے منظور
DAILY MITHAN Jan 19, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
امریکی صدر کی غزہ کیلئے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان کو شمولیت کی دعوت: ترجمان دفتر خارجہ
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
پاکستان
افواج پاکستان کی بدلتے جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشقیں
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
پارلیمنٹ میں افواج پاکستان، عدلیہ کیخلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا، ایاز صادق
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
DAILY MITHAN Jan 17, 2026