حکومت نے تمام برآمدی اشیاء پر ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج ختم کر دیا


حکومت نے تمام برآمدی اشیاء پر ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج ختم کر دیا

فوٹو:فائل 

وفاقی حکومت نے تمام برآمدی اشیاء  پر ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج ختم کردیا۔

ایف بی آر نے ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کو آگاہ کر دیا ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو تمام بینکوں کو ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج وصول کرنے سے روکنے کی درخواست کر دی گئی۔

اسٹیٹ بینک نے بھی تمام بینکوں کو برآمدی اشیاء پر ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج وصولی سے روک دیا۔

اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کے سربراہان اور فارن ایکسچینج ڈیلرز کو مراسلہ جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے برآمدات پر نافذ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کا عالمی معیار کے مطابق پچھلے 5 سال کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے، فنڈ میں موجودہ رقم کے بہترین استعمال کیلئے پرائیویٹ سیکٹر سے موزوں چیئرمین کو منتخب کیا جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی تھی کہ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ میں موجود رقم کو ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے استعمال کیا جائے، رقم کو برآمدی سیکٹر کی افرادی قوت کی ٹریننگ اور عالمی معیار کی سہولتوں کیلئے استعمال کیا جائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *