Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 11:21 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • حکومت بجلی شعبے کے 3.81 ٹریلین روپے کے گردشی قرضے کو 561 ارب روپے تک کم کرنے کیلئے تیار

حالیہ پوسٹس

  • ایرانی پاسداران انقلاب کا نیتن یاہو کے دفتر پر حملہ، اسرائیل کی حملے کی تصدیق
  • ایران پر جنگ مسلط کی گئی، ایجنڈا اسرائیلی اثر کو پاکستان کی سرحد تک لانا ہے: وزیر دفاع
  • فرانس نے جوہری ہتھیاروں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کردیا
  • امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک سے نکلنے کی ہدایت کردی
  • ٹرمپ نے ایران میں رجیم چینج کا پاگل پن ترک نہ کیا تو تیسری عالمی جنگ ہوگی: روس
تازہ ترین

حکومت بجلی شعبے کے 3.81 ٹریلین روپے کے گردشی قرضے کو 561 ارب روپے تک کم کرنے کیلئے تیار

DAILY MITHAN Jul 28, 2025 0


حکومت بجلی شعبے کے 3.81 ٹریلین روپے کے گردشی قرضے کو 561 ارب روپے تک کم کرنے کیلئے تیار

 یہ قرضہ 18کمرشل بینکوں سے حاصل کیے گئے 1275 ارب روپے کی ادائیگی کے ذریعے کیا جائے گا تاکہ PHL کی واجبات اور کچھ پاور ہاؤسز کو ادائیگی کی جا سکے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے کیے گئے وعدے کے مطابق حکومت بجلی شعبے کے 3.81 ٹریلین روپے کے گردشی قرضے کو 561 ارب روپے تک کم کرنے کیلئے تیار ہو گئی۔

ایک طویل انتظار کے بعد مثبت پیشرفت میں حکومت بجلی کے شعبے کے گردشی قرضے کی لعنت کو 2.381 ٹریلین روپے سے کم کر کے صرف 561 ارب روپے تک لانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ یہ 18 کمرشل بینکوں سے حاصل کیے گئے 1275 ارب روپے کی ادائیگی کے ذریعے کیا جائے گا تاکہ پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کی واجبات اور کچھ پاور ہاؤسز کو ادائیگی کی جا سکے۔ 

یہ یقینی طور پر حکومت کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ گردشی قرضوں میں گھرا بجلی کا شعبہ اب ایک بار پھر پائیدار اور قابل عمل ہو جائے گا۔ 

پاور ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے ’’دی نیوز‘‘ کو بتایا کہ ہم موجودہ یا اگلے ہفتے 1275 ارب روپے کی رقم تقسیم کرنے جا رہے ہیں تاکہ بجلی کے شعبے میں گردشی قرضے کے مسئلے کو تین ہندسوں میں یعنی 561 ارب روپے تک محدود کیا جا سکے، جیسا کہ آئی ایم ایف سے وعدہ کیا گیا ہے۔ 

کمرشل بینکوں سے حاصل کیا گیا 1252 ارب روپے کا قرض سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی جی استعمال کرے گا۔ اس رقم سے پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے تمام قرضے (683 ارب روپے) ادا کیے جائیں گے اور پاور پروڈیوسرز کو سود والے بقایا جات (569 ارب روپے) کی ادائیگی کی جائے گی۔ 

سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی جی یہ ادائیگیاں کرے گی، اور اس طرح گردشی قرضہ 561 ارب روپے تک کم ہو جائے گا۔ اس تفصیل کو بعد میں پاور ڈویژن کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔ 

بجلی کے شعبے کے گردشی قرضوں میں بڑی کمی کا سہرا پاور سیکٹر پر قائم ٹاسک فورس کے سر جاتا ہے۔ اس ٹاسک فورس میں وزیراعظم کے مشیر محمد علی، لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال، اور ایس ای سی پی، سی پی پی اے جی اور نیپرا کے سرکاری ماہرین شامل تھے۔ 

انہوں نے آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے 348 ارب روپے کے بقایا جات کلیئر کرائے۔ اس رقم میں سے 127 ارب روپے بجٹ شدہ سبسڈی کے ذریعے اور 221 ارب روپے سی پی پی اے نے ادا کیے۔

ٹاسک فورس نے ایک بڑے معاہدے میں، آئی پی پیز کے 387 ارب روپے کے لیٹ پیمنٹ انٹرسٹ کو پہلے ہی معاف کروا لیا ہے۔  گردشی قرضوں کے خاتمے کے لیے 254 ارب روپے کی رقم اضافی بجٹ سبسڈی کے ذریعے کلیئر کر دی گئی ہے۔ 

تاہم، 224 ارب روپے نان انٹرسٹ بیئرنگ (غیر سودی) اور 337 ارب روپے انٹرسٹ بیئرنگ (سودی) واجبات کی مد میں، یعنی کل 561 ارب روپے، گردشی قرضے کے طور پر باقی رہیں گے۔ 

گردشی قرضے کا یہ باقی ماندہ حصہ (561ارب روپے) ڈسکوز میں اصلاحات اور ان کی کارکردگی کو بہتر بنا کر نمٹا جائے گا۔

بجلی کے صارفین 1275 ارب روپے کے اس قرض کو ڈیٹ سروس سرچارج کے ذریعے ادا کریں گے جو 3.23 روپے فی یونٹ ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ایرانی پاسداران انقلاب کا نیتن یاہو کے دفتر پر حملہ، اسرائیل کی حملے کی تصدیق
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایران پر جنگ مسلط کی گئی، ایجنڈا اسرائیلی اثر کو پاکستان کی سرحد تک لانا ہے: وزیر دفاع
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
فرانس نے جوہری ہتھیاروں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک سے نکلنے کی ہدایت کردی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ نے ایران میں رجیم چینج کا پاگل پن ترک نہ کیا تو تیسری عالمی جنگ ہوگی: روس
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
فضائی حدود کی بندش، 3 غیر ملکی طیارے 28 فروری سے کراچی ائیرپورٹ کی پارکنگ میں موجود
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں غیر تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈز شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئے
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
اب کرنا کیا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ہم نے لمبی جنگ کی تیاری کر رکھی ہے، اپنی 6 ہزار سالہ تہذیب کا دفاع کریں گے، علی لاریجانی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
خامنہ ای کا قتل مذہبی جرم ہے، اسکے سنگین نتائج ہوں گے: وزیرخارجہ ایران
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکا کی ایران کیساتھ جنگ میں 6 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکی وزیر خارجہ کا انتباہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ ایران میں قیادت کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بعدکا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی میڈیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانےکیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے اہم محرکات
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
افغان طالبان کے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولتکاری ترک کرنے تک آپریشن ختم نہیں ہونگے: سینیئر سکیورٹی عہدیدار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ممکن ہےکہ ایران میں زمینی فوج بھیجنا ضرورت بن جائے، ڈونلڈ ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی قونصل خانہ پشاور نے عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
سعودیہ نے ایران پرحملےکیلئےٹرمپ پردباؤ نہیں ڈالا، واشنگٹن میں سعودی سفارتخانےکی امریکی اخبارکی خبرکی تردید
DAILY MITHAN Mar 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026