خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت ایسے اقدامات کی حمایت نہیں کرے گی جس سے عوام متاثر ہوں۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ فیول سپلائی لائنز متاثر ہونے کے خدشات پر وفاقی وزیر خزانہ و پٹرولیم سے اجلاس ہوا اور وفاقی حکومت نے ممکنہ سپلائی بحران اور قیمتوں پر اثرات سے متعلق کے پی حکومت کو بریفنگ دی۔
انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت ایسے اقدامات کی حمایت نہیں کرے گی جن سے عوام متاثر ہوں، حکومتیں خود فضول خرچیاں کریں اور پھر بحران کا بوجھ عوام پر ڈال دیں یہ درست نہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ ایران، امریکا اور اسرائیل تنازع کا بوجھ پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر ڈالنا مسئلے کا حل نہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ بحران کے وقت لگژری اخراجات کے بجائے یہی وسائل عوام کو سبسڈی دینے پر خرچ ہونے چاہئیں۔


























Leave a Reply