پاکستانی اداکارہ حنا آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کئی مشہور ڈراموں میں کام کرنے سے انکار کر چکی ہیں۔
حنا آفریدی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنے شوبز میں کام کرنے سے متعلق گفتگو کی۔
دوران گفتگو انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں بہت سے ہٹ ڈرامے آفر ہوئے جنہیں کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
اداکارہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جب مجھے ڈرامہ ‘راجا رانی’ آفر ہوا تو اُسی وقت مجھے 3 ڈراموں کی آفرز آئیں، جن میں سے مجھے ایک ڈرامے کا انتخاب کرنا تھا۔
حنا آفریدی نے کہا کہ میں روتی ہوئی لڑکی کا کردار ادا نہیں کرنا چاہتی تھی تو ڈرامہ ‘اقتدار’، ‘بہروپیہ’ اور ‘راجا رانی’ میں سے مجھے راجا رانی ڈرامہ بہتر لگا کیونکہ اس میں لڑکی کو بہت مضبوط دکھایا گیا تھا، وہ لڑکی لڑکوں سے بھی نہیں ڈر رہی اور تھپڑ بھی مار رہی تھی۔
اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ کوئی آرمی کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں کیونکہ انہیں خاکی رنگ کی ساڑھی پہننے کا شوق ہے۔


























Leave a Reply