Skip to content
  • Wednesday, 11 March 2026
  • 12:27 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ’حماس کے پاس معاہدہ قبول کرنے کیلئے اتوار کی شام 6 بجے تک کا وقت ہے‘، ٹرمپ کا الٹی میٹم

حالیہ پوسٹس

  • واٹس ایپ چیٹس کے لیے ایک نئی دلچسپ تبدیلی کر دی گئی
  • بھارتی ٹیم کے ورلڈکپ جیتنے پر بی سی سی آئی کی ویڈیو جاری، کھلاڑیوں سے زیادہ جے شاہ نمایاں
  • ایران جنگ کا انجام کیا ہوگا؟ 5 ممکنہ منظرنامے سامنے آگئے
  • کیا عید کے دن عید مبارک کہنا ٹھیک ہے؟
  • سجدۂ سہو کیوں کیا جاتا ہے اور اسکا طریقہ کیا ہے؟
تازہ ترین

’حماس کے پاس معاہدہ قبول کرنے کیلئے اتوار کی شام 6 بجے تک کا وقت ہے‘، ٹرمپ کا الٹی میٹم

DAILY MITHAN Oct 3, 2025 0


’حماس کے پاس معاہدہ قبول کرنے کیلئے اتوار کی شام 6 بجے تک کا وقت ہے‘، ٹرمپ کا الٹی میٹم

فوٹو: رائٹرز/ فائل

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غزہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ  حماس کے پاس معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے اتوار کی شام 6 بجے تک کا وقت ہے۔

ٹرمپ نے کہاکہ حماس کے پاس معاہدہ کرنے کا یہ آخری موقع ہے، معاہدے پر دیگر ممالک دستخط کرچکے ہیں۔

امریکی صدر نے حماس کو دھمکی دی کہ حماس معاہدہ نہیں کرسکی تو اس کو سخت نتائج بھگتنے پڑیں گے، معاہدہ کرنے سے حماس کے جنگجوؤں کی بھی جان بچ جائے گی۔

ٹرمپ نے فلسطینیوں کو بھی خبردار کیا کہ بےگناہ فلسطینی غزہ شہر کو خالی کر کے محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔

خیال رہےکہ رواں ہفتے امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے 20 نکاتی غزہ امن معاہدے کا اعلان کیا تھا اور کہا کہ اس پر تمام مسلم اور عرب ملکوں نے اتفاق کیا ہے۔

تاہم قطر کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے کئی نکات وضاحت اور مذاکرات کے متقاضی ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ سے اسرائیلی افواج کے انخلا کے معاملے پر وضاحت درکار ہے اور اسرائیلی افواج کے انخلا پر مزید بات چیت ہونی چاہیئے۔

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا بھی کہنا ہے کہ غزہ امن معاہدے کیلئے ٹرمپ نے جو 20 پوائنٹس دیے وہ من وعن ہمارے نہیں ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں لوگ بھوک سے فوت ہورہے ہیں، اقوام متحدہ، یورپی یونین اور دوسرے عالمی ادارے غزہ میں امن قائم کرنے کے لیے ناکام ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ سے غزہ میں جنگ بندی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات ہوئی اور میٹنگ کے بعد 8 مسلم ممالک نے اس حوالے سے مشترکہ طور پر 20 پوائنٹس دیے اور بیان جاری کیے تاہم بعد میں صدر ٹرمپ نے جو 20 پوائنٹس جاری کیے وہ من وعن وہ پوائنٹس نہیں ہیں جو ہم نے دیے تھے، اس میں تبدیلی کی گئی ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ وہ ڈرافٹ نہیں جو ہم نے تیار کیا تھا اور اس حوالے سے دفتر خارجہ کی بریفنگ میں وضاحت دے چکے ہیں اور ہم 8 مسلم ممالک نے جو ڈرافٹ تیار کیا اس پر فوکس رکھیں گے۔ 



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ چیٹس کے لیے ایک نئی دلچسپ تبدیلی کر دی گئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی ٹیم کے ورلڈکپ جیتنے پر بی سی سی آئی کی ویڈیو جاری، کھلاڑیوں سے زیادہ جے شاہ نمایاں
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ کا انجام کیا ہوگا؟ 5 ممکنہ منظرنامے سامنے آگئے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
کیا عید کے دن عید مبارک کہنا ٹھیک ہے؟
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
سجدۂ سہو کیوں کیا جاتا ہے اور اسکا طریقہ کیا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
پاکستان نے بحر احمر کے راستے تیل لینا شروع کردیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
جنسی استحصال کے مقدمے میں تین بھائی مجرم قرار
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی سینیٹ میں اقلیتی لیڈر چک شومر نے ٹرمپ کو جھوٹا قرار دیدیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
شانگلہ میں مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
اسپتال میں ڈاکٹرز اور پولیس کے درمیان جھگڑا، ڈاکٹرز نے کام چھوڑ دیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
پاکستان اور آئی ایم ایف نظرثانی شدہ معاشی اور مالیاتی فریم ورک پر اتفاق رائے کے قریب
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
ٹرمپ کو ایرانیوں کا پتا ہی نہیں اس لیے ہتھیار ڈالنے کی بات کر رہے ہیں: ایرانی مشیر خارجہ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال، برطانوی ائیرلائن نے کئی ممالک کی پروازیں منسوخ کردیں
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے اسرائیل کے قیام کی راہ ہموار کرنے پر برطانیہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
نئے سپریم لیڈر سے یکجہتی کیلئے ریلی کے دوران امریکا و اسرائیل کا حملہ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات، صحت اور زیرِ سماعت اپیلوں پر گفتگو
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کا اسرائیل کے بن گورین ائیرپورٹ پر حملہ، اسرائیلی دفاعی نظام میزائل روکنے میں ناکام
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں دہشتگردی خطے کیلئے خطرہ ہے: چین
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
’جنگ‘ نسلیں تباہ کردیتی ہے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
حضر ت علیؓ کا یوم شہادت، ملک بھر میں جلوس برآمد ہوں گے، سکیورٹی کے سخت انتظامات
DAILY MITHAN Mar 11, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں مزید تاخیر ملکی بقا کیلئے خطرہ قرار
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ایک روزے کا فدیہ کتنا ادا کرنا ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
افغانستان سے دہشتگردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے: عاصم افتخار
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت کی توانائی بچت سے متعلق تجاویز سے متفق
DAILY MITHAN Mar 9, 2026