حماس کے ردعمل کے بعد مستقل جنگ بندی کی کوششیں تیز، قطر کے مصر و امریکا سے رابطے


حماس کے ردعمل کے بعد مستقل جنگ بندی کی کوششیں تیز، قطر کے مصر  و امریکا سے رابطے

فوٹو: فائل

غزہ جنگ بندی میں ثالث کا کردار  ادا کرنے والے قطر  اور  مصر نے ٹرمپ منصوبے  پر حماس کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے مطابق وہ حماس کی جانب سے  یرغمالیوں کی رہائی پر آمادگی ظاہر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ  وہ صدر ٹرمپ کے فوری جنگ بندی کے مطالبے کی بھی حمایت کرتے ہیں تاکہ غزہ میں خونریزی کا خاتمہ اور  یرغمالیوں کی محفوظ رہائی ممکن ہو سکے۔

 بیان میں مزید کہا گیا کہ غزہ جنگ کے خاتمے تک پہنچنے کے منصوبے پر بات چیت جاری رکھنے کے لیے  مصر  اور  امریکا سے رابطے شروع کردیے گئے۔

مصر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے غزہ پلان پر حماس کے ردعمل کے بعد مثبت پیش رفت کی امید ہے۔  مصر کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ عرب ممالک، امر یکا اور  یورپی ممالک کے ساتھ غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لا ئی جائیں گی۔

ادھر   اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے  ٹرمپ پلان کے جواب میں حماس کا بیان حوصلہ افزا قرار دیدیا۔

انتونیو گوتریس نے زور دیا کہ تمام فریقین غزہ میں جنگ ختم کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *