میلبرن: سربیا سے تعلق رکھنے والے دنیائے ٹینس کے اسٹار کھلاڑی نواک جوکووچ نے نئی تاریخ رقم کردی، وہ 400 گرینڈ سلیم میچز جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
نواک جوکووچ نے یہ کارنامہ آسٹریلین اوپن 2026 میں سر انجام دیا۔
ہفتے کو نواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن میں نیدرلینڈز کے حریف کو 6-3, 6-4, 7-6 (7/4) سے شکست دی اور راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گئے۔
اس جیت کے ساتھ جوکووچ نے ٹینس میں نئی تاریخ کی اور وہ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹس میں 400 میچ جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
گرینڈ سلیم ٹورنامنٹس میں سب سے زیادہ میچ جیتنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرا نمبر راجر فیڈرر کا ہے جن کی 369 فتوحات ہیں جبکہ اسپین کے رافیل نڈال نے 314 میچز میں کامیابی حاصل کی۔
میچ جیتنےکے بعد نواک جوکووچ نے کہا کہ میں واقعی بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ یہ ایک شاندار آغاز ہے، لیکن چیزیں بدل سکتی ہیں اور میں خود کو حد سے زیادہ پُراعتماد نہیں کر رہا، کیونکہ پچھلے سال مجھے ایک سبق ملا تھا۔
جوکووچ نے کہا کہ میں اب بھی ان نوجوان کھلاڑیوں کو سخت مقابلہ دینے کی کوشش کر رہا ہوں۔


























Leave a Reply