Skip to content
  • Thursday, 12 March 2026
  • 11:53 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ججز کے استعفوں پر خوشی کے ڈھول پیٹنے کے بجائے فالٹ لائنز پُر کرنا مناسب عمل ہوگا: سعد رفیق

حالیہ پوسٹس

  • 58 ممالک کے 37 فیصد شہریوں نے مودی کو ناپسندیدہ قرار دے دیا
  • برطانوی ہائی کمشنر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، پاکستان اور خطےکی صورتحال پر بات چیت
  • سلمان مرزا نے جھوٹی خبر چلانے پر نجی ٹی وی اور اس کے صحافی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
  • امریکی ریاست کینٹکی میں فوجی اڈے سے 4 جدید فوجی ڈرون چوری ہوگئے
  • ڈمی گورنر نہیں تھا،کہہ سکتا ہوں کس نے ہٹوایا لیکن کہوں گا نہیں: کامران ٹیسوری
تازہ ترین

ججز کے استعفوں پر خوشی کے ڈھول پیٹنے کے بجائے فالٹ لائنز پُر کرنا مناسب عمل ہوگا: سعد رفیق

DAILY MITHAN Nov 17, 2025 0


ججز کے استعفوں پر خوشی کے ڈھول پیٹنے کے بجائے فالٹ لائنز پُر کرنا مناسب عمل ہوگا: سعد رفیق

ججز کے استعفوں پر افسوس ہوا، عدالتی توازن کیلئے ان حضرات کا دم غنیمت تھا: سعد رفیق۔ فوٹو فائل

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد ججز کے مستعفی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ججز کے استعفے پاکستان میں آئین، انصاف، قانون اور جمہوریت کی بالادستی کا خواب دیکھنے والے ہر فرد کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔

سوشل میڈیا پر خواجہ سعد رفیق نے ایک طویل پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے حال ہی میں اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے والے ججز سے متعلق گفتگو کی۔

انہوں نے لکھا کہ جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ سے مستعفی ہوگئے، اب لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی استعفیٰ دیکر اس صف میں شامل ہوگئے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا جناب اطہر من اللّٰہ ججز بحالی تحریک کے دور جدوجہد کے دوران فرنٹ لائن کے ساتھی رہے، جج بننے کے بعد کبھی ان سے ملاقات ہوئی نہ ہی سامنا، میرے نزدیک وہ عدلیہ کے گنے چنے دیانتدار اور کھرے لوگوں میں سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ کو بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شاندار کام کرتے دُور سے دیکھا، وہ بلاشبہ کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر اپنا کام کرتے ہیں، ایک زمانہ انکی قابلیت اور دیانتداری کا معترف ہے۔

ایکس پر اپنے بیان میں رہنما مسلم لیگ ن نے لکھا اسی طرح جسٹس شمس محمود مرزا کا شمار لاہور ہائیکورٹ میں اچھی ساکھ کے حامل ججز میں کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مستعفی ہونے والے ججز کے عدالتی فیصلوں سے اختلاف اور ہمارے گلے شکوؤں سے قطع نظر ان جج صاحبان کی قابلیت اور عمومی انصاف پسندی کا میں ہمیشہ قائل رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس شمس محمود مرزا پر سلمان اکرم راجہ سے رشتہ داری کا الزام عائد کرنا بھی طفلانہ حرکت ہے، ہمارے علم کے مطابق رشتہ داری کبھی ان کے کام میں خلل انداز نہیں ہوئی۔

سابق وفاقی وزیر نے لکھا صورتحال یہ ہے کہ کچھ عرصہ پیشتر بھی سپریم کورٹ کے دو تین ججز استعفے دے چکے ہیں لیکن اب مستعفی ہونیوالے ججز کے استعفوں کو پہلے استعفوں کے ساتھ ملانا یا جوڑنا ناانصافی ہوگا، ہمارے نزدیک عدالتی توازن کیلئے ان حضرات کا دم غنیمت تھا۔

انہوں نے لکھا بطور ایک سیاسی کامریڈ مجھے ان جج صاحبان کے استعفوں پر دلی افسوس ہوا ہے، ججز کے تازہ ترین استعفوں کو دھڑے بندی کی سیاست کی عینک سے دیکھا جائے تو منظر سہانا دکھائی دیتا ہے لیکن غیرجانبدارانہ نظر سے دیکھا جائے تو یہ استعفے پاکستان میں آئین، انصاف، قانون اور جمہوریت کی بالادستی کا خواب دیکھنے والے ہر فرد کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔

ان کا کہنا ہے نظر آ رہا ہے کہ استعفوں کا یہ سلسلہ یہاں نہیں رُکے گا بلکہ عدلیہ سے ہوتا ہوا پارلیمنٹ تک جائے گا، لیکن یاد رکھنا چاہیے کہ ہر مخالف کو پکڑا جا سکتا ہے نہ ہی ملک دشمن قرار دیا جاسکتا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے لکھا ایک ذمہ دار ریاست معاملات کو ٹھنڈا رکھتی ہے، دشمنوں میں گھرا نیوکلیئر پاکستان آخر کہاں تک اور کب تک اندرونی محاذ آرائی کا متحمل ہوگا؟ دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے نئے تنازعات کو جنم دینا دانشمندی نہیں کہلاتا؟ ان استعفوں پر خوشی کے ڈھول پیٹنے کے بجائے پیدا ہونیوالی فالٹ لائنز پُر کرنے کی فکر کرنا ہی مناسب عمل ہوگا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
58 ممالک کے 37 فیصد شہریوں نے مودی کو ناپسندیدہ قرار دے دیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
برطانوی ہائی کمشنر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، پاکستان اور خطےکی صورتحال پر بات چیت
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
سلمان مرزا نے جھوٹی خبر چلانے پر نجی ٹی وی اور اس کے صحافی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی ریاست کینٹکی میں فوجی اڈے سے 4 جدید فوجی ڈرون چوری ہوگئے
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ڈمی گورنر نہیں تھا،کہہ سکتا ہوں کس نے ہٹوایا لیکن کہوں گا نہیں: کامران ٹیسوری
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایران امریکا جنگ کے اثرات یورپ تک پہنچ گئے، برطانیہ میں بھی پیٹرول اور ڈیزل مہنگا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کو کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی عوام کی اکثریت نے ٹرمپ کی ایران جنگ کو ایپسٹین اسکینڈل سے توجہ ہٹانے کا ایک محرک قرار دے دیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
صدر مملکت آصف زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
آئی پی ایل ٹیم کی مالکن نے ابرار احمد کو کروڑوں روپے میں خرید لیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
سرکاری افسران کے فیول میں 50 فیصد کمی، حکومت سندھ کا کفایت شعاری اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کا افغانستان سے متعلق اپنی موجودہ پالیسی برقرار رکھنے کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جنگ بندی کیلئے 3 اہم شرائط رکھ دیں
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
نومنتخب ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا اپنے پہلے پیغام میں شہداء کے خون کا بدلہ لینےکا اعلان
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
امریکا نے پشاور میں اپنے قونصل خانے کو مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ حکومت کا کل صوبے میں عام تعطیل کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ملائیشیا سے تعلق رکھنے والا شخص جس کے منہ میں 42 دانت ہیں
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ٹھنڈا یا گرم، صحت کے لیے کونسا پانی زیادہ بہتر ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
اب والدین 13 سال سے کم عمر بچوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو کنٹرول کرسکیں گے
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
اب ڈگری اور ٹرانسکرپٹ کی تصدیق چند سیکنڈ میں ہوسکے گی
DAILY MITHAN Mar 12, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ہمارے پاس بحیرہ احمر اور فجیرہ کے سمندری راستے ہیں جس سے ایکسپورٹ متاثر ہونے سے بچا رہے ہیں: وزیرتجارت
DAILY MITHAN Mar 11, 2026