ثمینہ پیر زادہ کا انکشاف


 

فلم ’دیمک‘ کی شوٹنگ سے قبل جنات نے دھکا دیا: ثمینہ پیر زادہ کا انکشاف

اداکارہ ثمینہ پیر زادہ حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے اپنی فلم ’ دیمک ‘ سے متعلق کئی موضوعات پر گفتگو کی/ فائل فوٹو

پاکستان کی معروف اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ   فلم  ’ دیمک ‘ کی شوٹنگ سے قبل جنات نے حقیقت میں  انہیں دھکا دے کر  زخمی کردیا  تھا۔

اداکارہ ثمینہ پیر زادہ حال ہی میں نجی ٹی وی کے  شو میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے اپنی فلم ’  دیمک ‘ سے متعلق کئی موضوعات پر گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ’  فلم ’دیمک ‘  کے کئی سین شوٹ کرتے وقت میری جان نکل گئی تھی،  مجھے لگا تھا کہ اس کردار کیلئے  اداکاری مشکل نہیں ہے لیکن درحقیقت اس فلم کیلئے اداکاری ایک مشکل ٹاسک تھا، اس مشکل کردار کا انتخاب  اس لیے کیا کیوں کہ اپنے کیرئیر میں آج تک ایسا کوئی کردار نہیں کیا تھا‘۔

اداکارہ نے بتایا کہ  ’فلم کی شوٹنگ سے 4 دن قبل میرا سامنا  حقیقت میں جنات سے ہوا، ہوا کچھ یوں کہ  میرے گارڈن کی لائٹ آف تھی، میں نے نوکروں سے کہا کہ وہ گارڈن کی لائٹ آن کردیں لیکن جب وہ تاخیر کرنے لگے تو میں خود ہی لائٹ آن کرنے نکل پڑی‘۔

ثمینہ پیرزادہ کے مطابق ’گارڈن کی لائٹ آن کرکے جب میں واپس کمرے کی جانب جانے لگی تو پیچھے سے جنات نے مجھے اتنی زور سے دھکا دیا کہ میں  بہت دورجاکر گر پڑی ، اس وقت مجھے شدید چوٹیں آئیں، میرے گھٹنے چھل گئے، میری کمر، کاندھے، ہاتھ،  پیر  اور گردن سب جگہ چوٹیں آئیں لیکن میں  اس کے باوجود پٹیوں کے ساتھ ہی شوٹنگ کیلئے جا پہنچی ‘۔

سینیئر اداکارہ نے ہنستے ہوئے  بتایا کہ  ’جن جنات کا ٹاکرا مجھ سے فلم میں ہونا تھا وہ میرے پاس فلم کی شوٹنگ سے قبل ہی پہنچ گئے تھے اور کہا تھا کہ ہم دیکھتے ہیں تم اس فلم میں کیسے کام کرتی ہو‘۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *