تھرپارکر کے ضلعی ہیڈکوارٹر مٹھی کے اسپتال میں5 روز کے دوران زیرعلاج مزید 6 بچے دم توڑ گئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ہلاکتیں گزشتہ پانچ روز کے دوران ہوئیں ہیں اور بچے مختلف بیماریوں اور قوت مدافعت کم ہونے کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے۔
اسپتال ذرائع نے بتایاکہ دو بچوں کا تعلق مٹھی شہر اور چار کا دیہی علاقوں سے ہے جبکہ ایک ماہ میں مٹھی اسپتال میں مختلف امراض سےجاں بحق بچوں کی تعداد 50 ہوگئی۔
ایم ایس سول اسپتال کے مطابق بچوں کی ہلاکتوں کا سبب گھروں میں زچگیاں اور کم وزن کے ساتھ پیدائش ہے۔


























Leave a Reply