کراچی: سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے این ای ڈی یونیورسٹی کی ٹیکنیکل ٹیم نے دورہ کرکے مختلف مقامات کا جائزہ لیا۔
پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے تحقیقاتی ٹیکنیکل اور فرانزک ٹیم کو معائنہ کرایا۔
اربن سرچنگ ٹیم نے بتایا کہ جہاں سرچنگ کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے وہاں مارکنگ کی جارہی ہے۔
گل پلازہ کے مختلف مقامات پر ‘ایچ’ کا نشان مارک کیا گیا ہے، جس کا مطلب خطرے کی نشاندہی اور عمارت گرنے کا خدشہ ہے۔
ادھر انچارج سی پی ایل سی شناخت پروجیکٹ کے مطابق سانحہ گل پلازہ میں انسانی باقیات موصول ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ہفتے 17 جنوری کی رات گل پلازہ میں آگ لگی تھی، جس نے پوری عمارت کو تباہ کردیا۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سُمعیہ طارق کے مطابق اب تک 71 لاشیں اور انسانی باقیات اسپتال لائی جاچکی ہیں، 22 جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل مکمل ہوچکا ہے، 6 لاشیں قابلِ شناخت تھیں جب کہ 15 لاشوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے ممکن ہوئی۔


























Leave a Reply