Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 10:10 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • تبت میں چین کے میگاڈیم منصوبے سے بھارت میں کھلبلی مچ گئی

حالیہ پوسٹس

  • امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک سے نکلنے کی ہدایت کردی
  • ٹرمپ نے ایران میں رجیم چینج کا پاگل پن ترک نہ کیا تو تیسری عالمی جنگ ہوگی: روس
  • فضائی حدود کی بندش، 3 غیر ملکی طیارے 28 فروری سے کراچی ائیرپورٹ کی پارکنگ میں موجود
  • کراچی میں غیر تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈز شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئے
  • اب کرنا کیا ہے؟
تازہ ترین

تبت میں چین کے میگاڈیم منصوبے سے بھارت میں کھلبلی مچ گئی

DAILY MITHAN Jul 20, 2025 0


تبت میں چین کے میگاڈیم منصوبے سے بھارت میں کھلبلی مچ گئی

فوٹو: شنہوا

چین نے تبت میں میگا ڈیم پراجیکٹ کا آغاز کردیا ہے جس سے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دینے والے بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

عام لفظوں میں اس صورتحال کو یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے خلاف سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی شُرلی چھوڑنے والے بھارت پر چین نے پانی کا ایٹم بم گرانے کی تیاری کرلی ہے۔

چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے یرلنگ سنپو ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، منصوبے پر ایک 168 ارب ڈالر لاگت آئے گی، یہ ڈیم 300 ارب کلوواٹ آور سالانہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔

چین نے 5سالہ منصوبے کے تحت 2020 میں اس ڈیم کو بنانے کا اعلان کیا تھا تاہم اس کی منظوری دسمبر 2024 میں دی گئی تھی۔ اس منصوبے کی اہمیت کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس سے پیدا بجلی چین کے تھری گورجیس ڈیم سے حاصل پیداوار سے بھی 3 گنا زیادہ ہوگی۔

دریائے یرلنگ سنپور پر قائم کی جانیوالی یہ دنیا کی سب سے بڑی ہائیڈرو الیکٹرک تنصیب ہوگی اور اس سے چین نہ صرف صارفین کی عام ضرورتوں بلکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور کرپٹو مائننگ کے لیے بھی بے پناہ اور سستی بجلی استعمال کرنے کے قابل ہوجائے گا۔

اس منصوبے کی جغرافیائی اور اسٹریٹیجک اہمیت یہ بھی ہے کہ ڈاؤن اسٹریم میں تبت سے سے پانی دریائے برہم پترا میں تبدیل ہوکر بھارت کے زیر اثر دو ریاستوں اروناچل پردیش اور آسام کی جانب بڑھتا ہے اور بلآخربنگلادیش میں داخل ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ پانی کی ممکنہ قلت اور ماحولیاتی اثرات کے خدشات ہونے کے سبب دونوں ملکوں میں اس منصوبے سے ہلچل مچ گئی ہے۔

اب یہ نیا ڈیم بننے سے نہ صرف بھارت کے زیر اثر دو ریاستوں بلکہ بنگلادیش کےمتعلقہ علاقوں میں آبادی کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہوگا اور وہ ممکنہ طور پر نقل مکانی پر مجبور ہوگی۔ ساتھ ہی پانی کا بہاو چین کے ہاتھ میں ہونے کے سبب بھارت کی کسی بھی جارحیت کی صورت میں چین اس ڈیم کے پانی کو بطور انتہائی مؤثر ہتھیار استعمال کرسکےگا۔

اس پانی کی قوت کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جاسکتا ہے کہ تبت میں بلند ترین مقام سے پانی دوہزار میٹر کی اونچائی اور پچاس کلومیٹر چوڑائی کے علاقے سے نیچے گرتا ہے، یعنی نیچے آبادی پر یہ پانی گرے تو اسے پانی کا ایٹم بم بھی کہا جاسکتا ہے۔

بھارت کے رویے کو دیکھتے ہوئے چین جب چاہے سیلابی ریلے چھوڑ سکے گایا پانی کی قلت پیدا کرکے فصلیں اجاڑنے کی پوزیشن حاصل کرلے گا۔ اس طرح بھارت کی آبادی کا مستقبل اپنی حکومتوں کے کرتوتوں کے ساتھ نتھی ہوجائےگا۔

تاہم چین نے واضح کیا ہے کہ اس کا ایسا کوئی ارادہ نہیں اور سائنسی لحاظ سے بھی اس پراجیکٹ کے فائدے اور نقصانات کا اچھی طرح جائزہ لے لیا گیا ہے۔ اس سے حاصل بجلی تبت میں مقامی طور پر اور چین کے دیگر صوبوں میں استعمال کی جائے گی۔

چین کی حکومت نے اس ڈیم پر ہائیڈرو پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے یاجیانگ کمپنی قائم کی ہے، یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ تبت سے ہانک کانگ کے لیے بھی پاور ٹرانسمیشن لائن قائم کی جائے گی۔

دنیا کے اس عظیم منصوبے پر بھارت کا اعتراض بنتا بھی نہیں، اروناچل پردیش کی حیثیت پر ویسے بھی سوالیہ نشانات ہیں، بھارت اس پر اپنے حق کادعویدار تو ہے اور وہ دریائے برہم پترا پر ہائیڈرو پاور ڈیم کی تیزی سے تعمیر کرکے آبی وسائل پر اپنا حق جمانے کی کوششوں میں ہے تاہم چین کے نزدیک اروناچل پردیش جنوبی تبت کا جزو لاینفک ہے اور وہ یہاں تعمیرمنصوبوں پر اعتراضات اٹھاتا رہا ہے، اسی لیے اس منصوبے کو بھی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک سے نکلنے کی ہدایت کردی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ نے ایران میں رجیم چینج کا پاگل پن ترک نہ کیا تو تیسری عالمی جنگ ہوگی: روس
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
فضائی حدود کی بندش، 3 غیر ملکی طیارے 28 فروری سے کراچی ائیرپورٹ کی پارکنگ میں موجود
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں غیر تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈز شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئے
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
اب کرنا کیا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ہم نے لمبی جنگ کی تیاری کر رکھی ہے، اپنی 6 ہزار سالہ تہذیب کا دفاع کریں گے، علی لاریجانی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
خامنہ ای کا قتل مذہبی جرم ہے، اسکے سنگین نتائج ہوں گے: وزیرخارجہ ایران
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکا کی ایران کیساتھ جنگ میں 6 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکی وزیر خارجہ کا انتباہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ ایران میں قیادت کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بعدکا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی میڈیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانےکیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے اہم محرکات
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
افغان طالبان کے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولتکاری ترک کرنے تک آپریشن ختم نہیں ہونگے: سینیئر سکیورٹی عہدیدار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ممکن ہےکہ ایران میں زمینی فوج بھیجنا ضرورت بن جائے، ڈونلڈ ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی قونصل خانہ پشاور نے عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
سعودیہ نے ایران پرحملےکیلئےٹرمپ پردباؤ نہیں ڈالا، واشنگٹن میں سعودی سفارتخانےکی امریکی اخبارکی خبرکی تردید
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
حج آپریشن 2026، پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
پاکستان کو غیرمستحکم کرنےکیلئےکسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دینگے: صدر مملکت
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ پر تیز رفتاری پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026