
مالاکنڈ میں اپنے بیٹےکی فائرنگ سے زخمی ہونے والے جے یو آئی کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مفتی کفایت اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، مفتی کفایت اللہ اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
پولیس کے مطابق مفتی کفایت اللہ کے بیٹے معتصم باللہ نے دو ہفتے قبل گھر میں اہلخانہ پر فائرنگ کی تھی، فائرنگ سے مفتی کفایت زخمی ہوئے تھے جب کہ ان کی 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا جاں بحق ہوگیا تھا۔
Leave a Reply