
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر، فیصل امین گنڈاپور اور علی اصغر سمیت پی ٹی آئی کے 18 ارکان قومی اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں سےاستعفےاسپیکر آفس جمع کرا دیے۔
جنید اکبر کا پی اے سی سے استعفیٰ بھی اسپیکر آفس میں پہنچا دیا گیا۔ عامر ڈوگر، شیخ وقاص اکرم، شہریار آفریدی اور آصف خان کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے بھی اسپیکر آفس جمع کرادیےگئے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 4 کمیٹیوں میں تھا، استعفیٰ دے دیا ہے، بات یہاں تک پہنچی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت کوشش کی سسٹم کا حصہ رہیں، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھا گیا، سزاؤں کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے کہا بات کرو آگے بڑھو لیکن کچھ نہیں ہوا، ابھی کسی سے مذاکرات نہیں ہو رہے۔
Leave a Reply