سینیٹر فیصل واوڈا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج جیل میں بہن عظمیٰ خان کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی آگے کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی۔
فیصل واوڈا نے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سیاسی پیغامات لائیں گی تو سیاسی ملاقاتیں تصور ہوں گی۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کی آگے کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سیاسی پیغامات لاتی رہیں تو یہاں بھی پابندی لگ سکتی ہے۔
اس کے علاوہ فیصل واوڈا نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فوجی افسر کی شہادت میں جانے کے بجائے امریکی قونصلیٹ گئے۔
انہوں نے کہا کہ مثبت کام ہو، موجودہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنےعہدے پر رہیں،گورنر اپنا کام کریں اور صوبے کی خدمت ہو۔اگر دھونس اور زبردستی کی سیاست کرنی ہے تو گورنر راج سامنے ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنا کام کریں اور سیاسی راستہ بنائیں۔پہلے ہی کہا تھا کہ 26 نومبرکو کوئی چڑھائی نہیں ہوگی،میں سب کے لیے سیاسی حل چاہتا ہوں۔




















Leave a Reply