ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت سے 61 رنز سے شکست کے بعد پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہےکہ بھارت نے ہمیں آؤٹ کلاس کردیا، اس کارکردگی کے بعد ڈریسنگ روم میں سب مایوس ہیں۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ دوسری اننگز میں گیند پہلی اننگز کے مقابلے میں زیادہ سلپ ہوئی، ایشان کشن نے اچھی اننگز کھیلی وہ ہم سے میچ لےگئے۔
مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ عثمان طارق کا یہی رول ہے اور انھیں صحیح وقت پر لایا گیا تھا، میچ میں ہم نے بیٹنگ اچھی نہیں کی، ایشان کشن نے ہمارے اسپنرز پر دباؤ ڈالا، پہلے بولنگ کرنےکا فیصلہ درست تھا، پہلی اننگز میں گیند زیادہ اسپن ہوئی۔
وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں آگے جانےکے لیے ہمیں بہتر کرکٹ کھیلنا ہوگی، ہماری ابتدائی وکٹیں جلدی گرگئیں، پارٹنر شپ قائم نہیں ہوئی ، ہم دو مہینے سے اچھا کھیل رہے تھے لیکن آج پیچھے چلےگئے۔

























Leave a Reply