بھارت میں رنگ پھیکنے پر ایک خاتون نے اپنے 4 سالہ پوتے پر گرم پانی ڈال دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے ضلع ناگ پور کے علاقے کوراڑی میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے غصے میں اپنے پوتے پر گرم پانی ڈال کر جلا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 سالہ پوتے اوم ہریش وانگے نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ گھر کے باہر پانی کی گن سے کھیل رہا تھا جس میں رنگ بھی بھرا ہوا تھا۔
اوم نے بتایا کہ کھیلتے ہوئے اس نے اپنی دادی پر غلطی سے اسپرے کردیا جس سے وہ غصے میں آگئیں ہاتھ میں موجود گرم پانی کی بالٹی سے پانی ڈال دیا۔
اس حوالے سے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دادی کو گرم پانی ڈالتے اور بچے کو تکلیف سے بےچین دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ساتھ موجود ایک دوسری خاتون نے اپنی ٹھنڈے پانی کی بالٹی بچے پر ڈال کر تکلیف میں کمی لانے کی کوشش کی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گرم پانی کی وجہ سے بچے کی جلد پر زخم آئے ہیں جس کے باعث وہ اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں ڈاکٹر نے بچے کا جسم 45 فیصد تک جلد جھلسنے کا بتایا ہے۔
مزید براں پولیس نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔


























Leave a Reply