بھارت بی ایل اے کو خونریزی کا پیسہ دیتا ہے: وزیر دفاع


بھارت بی ایل اے کو خونریزی کا پیسہ دیتا ہے: وزیر دفاع

ہم جو کہہ رہے ہیں اُسے ثابت بھی کرینگے، یہ صرف باتیں نہیں ہیں: خواجہ آصف کی پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) بھارت کی پراکسی کے طورپر لڑرہی ہے اور بھارت ان کو خونریزی کا پیسہ دیتا  ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم دہشتگردوں کو پوری قوت سے جواب دیں گے، اس قسم کے واقعات کے بعد ایسی تحریکیں مقبولیت کھودیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں اور عورتیں سمیت اپنا دفاع نہ کرسکنے والے لوگوں کو نشانہ بنایا جائے تو ایسا کر نیوالی تحریک کی مذمت ہوتی ہے اور اُس کا زورٹوٹ جاتا ہے۔

وزیردفاع نے مزید کہا کہ بی ایل اے بھارت کی پراکسی کے طورپر لڑرہی ہے، بھارت اُن کو پیسہ دیتا ہے اور وہ یہاں خونریزی کرتے ہیں، ہم جو کہہ رہے ہیں اُسے ثابت بھی کرینگے، یہ صرف باتیں نہیں ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *