
بھارتی شہری امرتھ راج نے 3 ماہ میں 45 کلو سے زائد وزن کم کرکےمتحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کا وزن کم کرنے کا چیلنج اپنے نام کر لیا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق راس الخیمہ ( کے آر کے) اسپتال نے متحدہ عرب امارات کی منسٹری آف ہیلتھ اینڈ پریوینشن کے تعاون سے ملک بھر میں موٹاپے سے نجات کے خواہشمند افراد کیلئے 2025 Weight Loss Challenge مہم کا انعقاد کیا۔
3 ماہ پر مشتمل مہم کے اختتام پر ایک تقریب کا انعقاد کرتے ہوئے فاتحین میں انعامی رقم تقسیم کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مردوں میں رواں برس منعقد کی گئی مہم کے فاتح بھارتی شہری امرتھ راج نے (45.7 کلو گرام وزن میں کمی )جبکہ عورتوں میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی دبئی کی رہائشی اسپنا گھٹائی محمد یعقوب (25کلو گرام وزن کم کرکے) سارگ چیمپئن قرار پائیں۔
مہم کی انتظامیہ کی جانب سے امرتھ راج کو 13ہزار 800 درہم جبکہ گھٹائی محمد یعقوب کو 7 ہزار 500 درہم کے کیش پرائز سے نوازا گیا ہے۔
مردوں میں فاتح چیمپئن امرتھ راج کا وزن میں کمی کا سفر
حال ہی میں ازدواجی زندگی کا آغاز کرنے والے اور چیلنج کے فاتح امرتھ راج نے گلف نیوز کو بتایا’میں ٹاپ 10 میں شامل ہونے کی توقع کر رہا تھا لیکن فاتح قرار پانا حیرت انگیز ہے‘۔
امرتھ راج نے 3 ماہ میں 45.7کلو گرام سے وزن میں کمی کے سفر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا وزن بہت زیادہ تھا، مجھے واک جیسے آسان کام میں بھی تھکاوٹ محسوس ہوتی تھی لیکن میں نے پھر سخت ڈائٹ کو اپنایا، اپنی ڈائٹ سے شوگر اور کاربوہائیڈریٹ کو مکمل طور پر ختم کیا، اور ہر شام کام سے فارغ ہونے کے بعد 15 سے 30 منٹ واک کو روٹین بنالیا ‘۔
3ماہ قبل 225 کلو گرام وزن رکھنے والے امرتھ راج کا وزن اس وقت 179 کلو گرام ہے۔
فاتح خاتون چیمپئن ا سپینا گھٹائی محمد یعقوب کی کہانی

خواتین کی کیٹیگری میں ویٹ لوز چیلنج 2025کی فاتح ا سپینا گھٹائی محمد یعقوب نے بتایا کہ ’میری حوصلہ افزائی میرے بھائی نے کی جس نے مجھے بتایا کہ اگر میں25 کلو گرام وزن کم کرلوں تو مجھے انعام سے نوازا جائے گا لیکن میں نے کر دکھایا اور امید کے برعکس فاتح ٹھری‘۔
“مجھے اپنی پسندیدہ چیزیں جیسے آئس کریم کو چھوڑنا پڑا، وزن میں کمی کیلئے میں نے انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ کو اپنایا، اس کے بعد ون میل ڈائٹ اور کیمپین کے آخری ہفتے واٹر ڈائٹ کو فولو کیا۔
3 ماہ قبل 100 کلو گرام وزن رکھنے والی اسپینا گھٹائی محمد یعقوب کا وزن اس وقت75 کلو گرام ہے۔
Leave a Reply