متنازع بیانات کے حوالے سے مشہور بالی وڈ اداکار کمال راشد خان کو ممبئی پولیس نے ایک رہائشی عمارت پر فائرنگ کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ 18 جنوری کو ممبئی کے علاقے اوشیوارا میں واقع نالندہ سوسائٹی میں پیش آیا جہاں ایک عمارت پر فائر کیے گئے۔
بھارتی پولیس نے بتایا کہ ایک فائر دوسری منزل کے اپارٹمنٹ سے اور دوسری چوتھی منزل سے برآمد ہوا، یہ اپارٹمنٹ ایک مصنف ڈائریکٹر اور ایک ماڈل کی ملکیت تھا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے الزام میں کمال راشد خان کو حراست میں لیا گیا ہے جہاں دوران تفتیش اداکار نے فائرنگ کرنے کا اعتراف بھی کیا ، جس کے بعد اداکار کے لائسنس یافتہ اسلحے کو حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ کمال آر خان اس سے قبل بھی اپنے متنازع ٹوئٹس اور بالی وڈ شخصیات پر تنقید کی وجہ سے کئی بار قانونی مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں۔


























Leave a Reply