Skip to content
  • Wednesday, 4 March 2026
  • 11:39 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • بھارتی ائیر چیف کا بیان مضحکہ خیز، خارجہ سطح پر بھارت کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے: عرفان صدیقی

حالیہ پوسٹس

  • پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار
  • سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
  • امریکا اسرائیل اور ایران کے حملوں کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مسلسل تیسرے روز مندی
  • یقین نہیں کہ امریکی و اسرائیلی حملے ایران میں اندرونی تبدیلی لائیں گے: جرمن چانسلر
  • اسرائیل کو نیوکلیئر ریاست کے طورپر نہیں دیکھنا چاہتا، امریکی سینیٹر کی زبان پھسل گئی
تازہ ترین

بھارتی ائیر چیف کا بیان مضحکہ خیز، خارجہ سطح پر بھارت کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے: عرفان صدیقی

DAILY MITHAN Aug 11, 2025 0


بھارتی ائیر چیف کا بیان مضحکہ خیز، خارجہ سطح پر بھارت کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے: عرفان صدیقی

بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے یہ جھوٹا بیان کیوں دیا مجھےسمجھ نہیں آئی، مودی نے ایک گھنٹے 50 منٹ تک پارلیمنٹ میں بات کی، لیکن انہوں نے نہیں کہا کہ 5 طیارے گرائے: سینیٹر عرفان صدیقی۔ فوٹو فائل

سینیٹر عرفان صدیقی نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل اے پی سنگھ کے مئی میں ہونے والی 4 روزہ جنگ میں پاکستان کے 5 طیارے گرانے کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا نریندر مودی نے بھی پارلیمنٹ میں اپنی طویل تقریر میں ایسا کچھ نہیں کہا۔

جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا بھارتی فضائیہ کےسربراہ کا بیان مضحکہ خیز ہے، اس پر کیا تبصرہ کیا جائے، بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے یہ جھوٹا بیان کیوں دیا مجھےسمجھ نہیں آئی۔

ان کا کہنا تھا مودی نے ایک گھنٹے 50 منٹ تک پارلیمنٹ میں بات کی، لیکن انہوں نے نہیں کہا کہ 5 طیارے گرائے، جھوٹے شخص کا حافظہ نہیں ہوتا، شاید وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا جھوٹ سچ سمجھا جا رہا ہے۔

سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا بھارتی ریاست بہار آبادی کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے اور وہاں الیکشن ہونے جارہے ہیں، اگربی جے پی بہار میں الیکشن ہار جاتی ہے تو اس کی پوزیشن کمزور ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی بہت مشکل میں ہے، بی جے پی نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے۔

ان کا کہنا تھا راہول گاندھی نے الیکشن میں دھاندلی کے شواہد دیے، بھارت کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا، گزشتہ الیکشن میں دھاندلی کے سخت الزامات لگے ہیں۔

حکومتی سینیٹر کا کہنا تھا خارجہ سطح پر بھی بھارت کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، سفارتی سطح پر بھی کسی ایک ملک نے بھی پہلگام واقعے پر بھارتی مؤقف کو تسلیم نہیں کیا۔

9 مئی واقعات میں سب کا فوکس اس بات پر ہے کہ سزائیں کسے ہو رہی ہیں: عرفان صدیقی

نو مئی واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا نو مئی کے کیسز سیاسی نہیں، جرائم کے کیسز ہیں، نو مئی کے کیسز میں سزائیں ہو رہی ہیں۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا سب کا فوکس اس بات پر ہے کہ سزائیں کس کو ہو رہی ہیں، نومئی کے واقعات پس پردہ چلے گئے ہیں، سزا پانے والوں کے پاس اپیل کے مواقع ہیں، بھارت، امریکا یا برطانیہ میں کوئی جماعت ایسا کرتی تو پتا نہیں کیا کچھ ہو چکا ہوتا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
امریکا اسرائیل اور ایران کے حملوں کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مسلسل تیسرے روز مندی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
یقین نہیں کہ امریکی و اسرائیلی حملے ایران میں اندرونی تبدیلی لائیں گے: جرمن چانسلر
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیل کو نیوکلیئر ریاست کے طورپر نہیں دیکھنا چاہتا، امریکی سینیٹر کی زبان پھسل گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
تیسری عالمی جنگ چھڑ چکی ہے، سابق نیٹو کمانڈر
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
فخر زمان بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے آؤٹ ہوگئے، وجہ بھی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
جعلی پائلٹ لائسنس معاملہ، پی آئی اے کو 5 سال میں 200 ارب روپے کا نقصان
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ٹرمپ کے ساتھی کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
ایران کیخلاف غیرقانونی جنگ جھوٹ پرمبنی ہے: امریکی سینیٹر الزبتھ وارن
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ایمرجنسی میں کمانڈ کا مسئلہ حل، آگ، زلزلہ، سیلابی صورتحال میں واحد اتھارٹی میئر کراچی ہونگے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
دبئی میں امریکی قونصل خانے پرڈرون حملے سے قونصل خانے کی عمارت میں آگ لگ گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
’رجیم چینج‘ کا سامراجی تصور
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان مخالف اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا کا آبنائے ہرمز کھلوانےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
ایران کی جوابی کارروائی، سعودی عرب میں امریکی سی آئی اے اسٹیشن تباہ کردیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا کے ایران میں تقریباً 2 ہزار اہداف پر حملے، 17 بحری جہازوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
برطانیہ نے افغانستان سمیت 4 ممالک پر ویزا پابندیاں عائد کردیں
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ایران میں ایلیمینٹری اسکول پر امریکی حملے سے پہلےکی ویڈیو جاری
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
میں نے خود اسرائیل کا ہاتھ ایران پر حملےکیلئے بڑھایا، ٹرمپ کی امریکا کو جنگ میں دھکیلنےکے بیان کی تردید
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب، اسرائیلی میڈیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
موجودہ قومی اسمبلی نے سب سے زیادہ قانون سازی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
خطے میں کشیدگی سے فضائی نظام مفلوج، پاکستان کی مشرق وسطیٰ کیلئے آج بھی 166 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
وزیراعظم کا اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026