Skip to content
  • Tuesday, 21 April 2026
  • 10:13 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • بچپن کی ایک پرانی تصویر سے 33 سال بعد گمشدہ بھائی کو تلاش کرنیوالی خاتون

حالیہ پوسٹس

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
  • ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
Headline تازہ ترین

بچپن کی ایک پرانی تصویر سے 33 سال بعد گمشدہ بھائی کو تلاش کرنیوالی خاتون

DAILY MITHAN Mar 31, 2026 0

[ad_1]

بچپن کی ایک پرانی تصویر سے 33 سال بعد گمشدہ بھائی کو تلاش کرنیوالی خاتون

یہ واقعہ چین میں سامنے آیا / اسکرین شاٹ

وسطی چین سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے بچپن کی ایک تصویر کے ذریعے اپنے چھوٹے بھائی کو تلاش کرلیا جو 33 سال سے گمشدہ تھا۔

44 سالہ لی لین نامی خاتون کا تعلق صوبہ Hubei کے علاقے Xiantao سے ہے جو اپنے بھائی لی شین سے بچپن میں جدا ہوگئی تھیں۔

اس گمشدگی سے قبل لی لین کا خاندان بکھر کر رہ گیا تھا۔

لی لین کی والدہ کا انتقال کینسر سے ہوا جبکہ والد دماغی مسائل کا شکار ہوکر گھر چھوڑ کر چلے گئے اور پھر کبھی واپس نہیں آئے۔

اس وقت لی لین کی عمر 11 اور بھائی کی عمر 7 سال تھی اور وہ کباڑ خانے میں رہنے پر مجبور ہوگئے تھے۔

ایک دن جب بارش ہو رہی تھی اور وہ دونوں ایک ٹرک کے پچھلے حصے میں سو گئے جو انہیں ایک دوسرے شہر لے گیا۔

نئے شہر میں بھوکے گلیوں میں پھرتے ہوئے ایک معمر خاتون نے لی شین کو کھانے کی پیشکش کی۔

لی لین کا خیال تھا کہ خاتن مدد کرنا چاہتی ہے تو انہوں نے بھائی کو خاتون کے ساتھ جانے دیا اور پھر وہ کبھی واپس نہیں آیا۔

چینی میڈیا سے بات کرتے ہوئے لی لین نے بتایا کہ ‘میرے بھائی کو مجھ سے چھین لیا گیا اور میں پوری زندگی اس پچھتاوے کے ساتھ گزاری’۔

لی شین نے فرار ہوکر بہن تک پہنچنے کی کوشش کی، مگر اسے پکڑ کر مارا گیا اور ایک تاریک کمرے میں بند کر دیا گیا۔

وہ کچھ عرصے بعد بھاگنے میں کامیاب ہوگیا اور بھیک مانگ کر زندہ رہنے میں کامیاب ہوا اور ایک دن جنوبی چین کے صوبے گوانگ ڈونگ پہنچ گیا، جہاں ایک خاندان نے اسے گود لے لیا۔

لی شین نے بتایا کہ ‘اندر سے میں ہمیشہ جانتا تھا کہ میری ایک بڑی بہن ہے اور میں نے اس کی تلاش کبھی ختم نہیں کی’۔

لی لین نے اگلے 33 سال ایک سے دوسری جگہ بھائی کو تلاش کرتے اور مختلف ملازمتیں کرتے ہوئے گزارے۔

زیرتعمیر عمارات میں اینٹیں لگانے، ہوٹلوں میں برتن دھونے اور کارخانوں میں کام کرنے کے دوران کبھی بھی بھائی کی تلاش کی امید سے محروم نہیں ہوئیں۔

ان کے پاس بھائی کی ایک پرانی تصویر کے علاوہ تلاش کے لیے کچھ بھی نہیں تھا۔

ان برسوں کے دوران لی لین نے چین کے متعدد خطوں کا سفر کیا اور تلاش گمشدہ کے پوسٹرز تقسیم کیے اور بھائی کی تلاش پر لگ بھگ 10 لاکھ یوآن خرچ کیے۔

رواں سال اس وقت اہم پیشرفت ہوئی جب صوبہ جیانگشی کے ایک پولیس اہلکار نے چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی استعمال کرکے لی شین کو تلاش کرلیا جو گوانگ ڈونگ میں ہان کے نام کے ساتھ مقیم تھا۔

پولیس کی مدد اور ڈی این اے ٹیسٹنگ سے تصدیق ہوگئی کہ ہان ہی لی لین کا بھائی لی شین ہے۔

23 مارچ کو دونوں 33 سال بعد پہلی بار جیانگشی کے پولیس اسٹیشن میں ملے اور زار و قطار رونے لگے۔

اگلے دن لی شین بھائی کو اپنے آبائی قصبے میں واپس لے گئیں اور بھرپور انداز سے اس کا استقبال آتشبازی اور کیک کے ساتھ کیا۔

[ad_2]

Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کا بعض نیٹو ممالک کو ایران جنگ میں حمایت نہ کرنے پر سزا دینے پر غور : امریکی جریدہ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
فلوریڈاکے گورنرنے ریاست میں شریعہ قانون اور دہشتگرد گروہوں پر پابندی لگادی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ میں خدا امریکا کی مددکررہا ہے، صدر ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ طاقتور حملے ہونگے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی عوام صرف آزادی چاہتے ہیں وہ تکلیف بھگتنے کیلئے بھی تیار ہیں: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھا کر اسپورٹس مین اسپرٹ کی مثال قائم کردی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
امریکا نے فیصلہ کن آپریشن کیا، ایران کو جنگ بندی کیلئے گڑگڑانا پڑا: امریکی وزیر جنگ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی، حزب اللہ رہنما کے بجائے اپنے ہی حامی کو ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر شدید حملے، 254 افراد جاں بحق، 1100 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
سیز فائرکی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثرکر رہی ہیں، تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
خیرپور میں منکی پاکس کی وبا کی وفاقی سطح پر تحقیقات، ماہرین کی ٹیم اسلام آباد سے روانہ
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے: ایرانی میڈیا
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا بھر میں ایرانی سفارتخانوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو مذاق میں اُڑا دیا، ٹوئٹس وائرل
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ بندی کیلئے امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈالا، ٹرمپ 21 مارچ سے جنگ بندی کے خواہاں تھے: برطانوی اخبار
DAILY MITHAN Apr 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026